ابتدائی تجارت میں سینسکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 3 اگست(ہ س)۔ گھریلو شیئربازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران مضبوط رجحان دکھا ئی دے رہا ہے۔ آج کی تجارت بھی مضبوطیکے ساتھ شروع ہوئی۔ اگرچہ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں اتار چڑھاو آیا، لیکن تھوڑی
تجارت


نئی دہلی، 3 اگست(ہ س)۔ گھریلو شیئربازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران مضبوط رجحان دکھا ئی دے رہا ہے۔ آج کی تجارت بھی مضبوطیکے ساتھ شروع ہوئی۔ اگرچہ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں اتار چڑھاو آیا، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد خریداروں نے خریداری کا ماحول پیدا کر دیا۔ خریداری شروع ہوتے ہی ان دونوں اشاریوں کی نقل و حرکت میں ایک بار پھر تیزی آئی۔ تجارت کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسکس اور نفٹی 0.80 فیصد کے فوائد کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسکس آج 788.70 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 78,883.34 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ فروخت کا دباو بڑھنے سے مختصر عرصے میں انڈیکس ابتدائی سطح سے تقریبا 400 پوائنٹس گر کر 78,497.34 کی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری میں تیزی پیدا کی، جس کی وجہ سے انڈیکس کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا۔صبح10:15 بجے، بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ٹریڈنگ کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسکس 625.02 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ78,719.66 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سینسکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 189.10 پوائنٹس، یا 0.78 فیصد کی چھلانگ لگا کر 24,572.70 کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس ابتدائی سطح سے تقریبا 60 پوائنٹس گر کر 24,515.15 کی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد خریداروں نے قبضہ کر لیا اور ہر جگہ خریداری شروع کر دی۔ مسلسل خریداری کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان بن گئی۔ صبح 10 بج کر 15 منٹ پر مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ٹریڈنگ کے ابتدائی گھنٹے کے بعد نفٹی 194.70 کی مضبوطی کے ساتھ 24,578.30 پوائنٹ کی سطح پرکاروبار کر رہا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کے ہیوی ویٹس میں، آئی ٹی سی، انٹرگلوب ایوی ایشن، شری رام فنانس، جیو فنانشلز اور ٹی سی ایس ابتدائی گھنٹے کی تجارت کے بعد 2.61 فیصد سے لیکر 1.88 فیصد اضافے کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔ دوسری طرف، سن فارماسیوٹیکلز، ماروتی سوزوکی، بھارتی ایئرٹیل، سیپلا اور ایٹرنل2.44 فیصدسے لیکر0.17 فیصد کے درمیان تجارت کررہے تھے۔اب تک کی تجارت میں، اسٹاک مارکیٹ میں 2,875 حصص میں فعال تجارت تھی۔ ان میں سے 503 حصص سرخ نشان میں تجارت کر رہے تھے، جبکہ 2,372 حصص فوائد کے ساتھ سبز نشان میں تجارت کر رہے تھے۔ اسی طرح، 30 حصص والے سینسکس پیک میں سے 26 حصص خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں تجارت کر رہے تھے۔ دوسری طرف، چار اسٹاک فروخت کے دباو میںسرخ نشان میں تجارت کر رہے تھے۔نفٹی انڈیکس کے 50 اسٹاک میں سے 42 سبز نشان میں تجارت کر رہے تھے، جبکہ آٹھ سرخ نشان میں کاروبارکرتے نظرآرہے تھے۔

اس سے قبل، جمعہ کو، پچھلے ہفتے کے آخری تجارتی دن، سینسکس 166.49 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصدمضبوطی کے ساتھ 78,094.64 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی وقت، نفٹی نے جمعہ کی تجارت 66.45 پوائنٹس یعنی 0.27 فیصداضافہ کے ساتھ 24,383.60 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande