مسلسل چوتھے دن مضبوطی کے ساتھ بند ہوا گھریلو شیئر بازار، سرمایہ کاروں کو 2.98 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ اب تک کے سب سے بڑے حملے کو مؤخر کرنے کے اعلان، مغربی ایشیا میں ایک بار پھر امن معاہدے کی امید پیدا ہونے اور خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کی گراوٹ کے باعث آج دنیا بھ
مسلسل چوتھے دن مضبوطی کے ساتھ بند ہوا گھریلو شیئر بازار، سرمایہ کاروں کو 2.98 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ اب تک کے سب سے بڑے حملے کو مؤخر کرنے کے اعلان، مغربی ایشیا میں ایک بار پھر امن معاہدے کی امید پیدا ہونے اور خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کی گراوٹ کے باعث آج دنیا بھر کے بیشتر شیئر بازاروں میں جوش و خروش کا ماحول رہا۔ عالمی رجحان کے مطابق گھریلو شیئر بازار میں بھی آج مسلسل تیزی برقرار رہی، جس کے نتیجے میں گھریلو شیئر بازار مسلسل چوتھے کاروباری دن مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔

بازار میں جوش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سینسیکس انٹرا ڈے میں 800 پوائنٹس سے زیادہ اچھل گیا۔ اسی طرح نفٹی بھی 390 پوائنٹس سے زیادہ کی چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 788.70 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 78,883.34 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ تاہم درمیان میں وقفے وقفے سے منافع وصولی کے سبب فروخت کا دباؤ بھی دیکھنے کو ملا۔ منافع وصولی کی اس کوشش کے باعث سینسیکس دن کی بلند ترین سطح سے 250 پوائنٹس سے زیادہ پھسل گیا اور بالآخر 544.39 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 78,639.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 189.10 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,572.70 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کا آغاز کیا۔ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباؤ میں یہ انڈیکس ابتدائی سطح سے 57.55 پوائنٹس گر کر 24,515.15 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے بھرپور خریداری شروع کر دی، جس سے نفٹی میں دوبارہ تیزی آ گئی۔ خاص طور پر آج کا کاروبار ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل اس انڈیکس میں زبردست اچھال آیا، جس کی وجہ سے نفٹی 390.70 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 24,774.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج دن بھر کے کاروبار کے دوران بیشتر شعبہ جاتی انڈیکس مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔ آئی ٹی شعبے کے شیئروں میں آج زبردست خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے نفٹی کا آئی ٹی انڈیکس 3.28 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح بھرپور خریداری کے سہارے نفٹی کا بینک انڈیکس 1.72 فیصد چڑھ گیا، جبکہ آٹو انڈیکس 1.48 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ اس کے علاوہ کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیوریبلز، ایف ایم سی جی، میٹل اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے۔

دوسری جانب، آئل اینڈ گیس اور ہیلتھ کیئر شعبے کے شیئروں میں آج فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ وسیع تر بازار میں بھی آج مسلسل خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث نفٹی کا مڈ کیپ انڈیکس 1.21 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا، جبکہ اسمال کیپ انڈیکس نے 1.29 فیصد کی بڑھت کے ساتھ آج کے کاروبار کا اختتام کیا۔

آج شیئر بازار میں آئی مضبوطی کے باعث شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا۔ بی ایس ای میں درج کمپنیوں کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کے کاروبار کے بعد بڑھ کر 490.41 لاکھ کروڑ روپے (عبوری) ہو گیا، جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ کو ان کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 487.43 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کے کاروبار سے تقریباً 2.98 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande