آئی سی سی نے امریکی کرکٹر اکھلیش ریڈی پرلگائی آٹھ سال کی پابندی
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے امریکی کرکٹر بودوگم اکھلیش ریڈی کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین خلاف ورزیوں کا مجرم پائے جانے کے بعد ان پر آٹھ سال کے لیے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے پابندی عائد کر
ریڈٰ


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے امریکی کرکٹر بودوگم اکھلیش ریڈی کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین خلاف ورزیوں کا مجرم پائے جانے کے بعد ان پر آٹھ سال کے لیے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے پابندی عائد کر دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق یہ پابندی اکھلیش ریڈی کو عارضی طور پر معطل کیے جانے کے دن21 نومبر 2025 سے نافذ العمل سمجھی جائے گی ۔ یہ پابندی نومبر 2033 تک نافذ رہے گی۔

یہ معاملہ ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2025 سے متعلق ہے، جہاں آئی سی سی نے امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے نامزد اینٹی کرپشن آفیسر (ڈی اے سی او) کے طور پر تحقیقات کی۔

تحقیقات میں اکھلیش ریڈی کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ سیکشن 2.1.1 کا مجرم پایا گیا جو کسی میچ کے نتائج، پیشرفت، طرز عمل یا کسی دوسرے پہلو کو ٹھیک کرنے یا غیر مناسب طور پر متاثر کرنے کی کوشش سے متعلق ہے۔

انہیں سیکشن 2.1.4 کے تحت بھی مجرم پایا گیا۔ اس سیکشن کے تحت، میچ فکسنگ یا بدعنوانی کی سرگرمی میں کسی دوسرے کھلاڑی یا شریک کو اکسانا، ہدایت دینا یا مدد کرنا جرم ہے۔

ٹریبونل نے اکھلیش ریڈی کو سیکشن 2.4.7 کی خلاف ورزی کا بھی مجرم قرار دیا۔ تفتیش کے دوران انہوں نے اپنے موبائل فون سے ایسے ڈیٹا اور پیغامات کو حذف کر دیا تھا، جو تحقیقات میں اہم ثبوت ثابت ہو سکتے ہیں۔ اسے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش سمجھا گیا۔

اکھلیش ریڈی نے اپریل 2025 میں امریکہ کے لیے چار ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے۔ وہ اس سال آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مجرم پائے جانے والے دوسرے امریکی بین الاقوامی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل بلے باز ایرون جونز کو سیزن2023-2024 کے بارباڈوس بیم 10 ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی پانچ خلاف ورزیوں پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande