ڈی پی ایل 2026: پرانی دہلی 6 نے ویسٹ دہلی لائنز کو سات وکٹوں سے شکست دی
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 میں پرانی دہلی 6 نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کے روز ویسٹ دہلی لائنز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ 181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پ
ڈی پی ایل 2026: پرانی دہلی 6 نے ویسٹ دہلی لائنز کو سات وکٹوں سے شکست دی


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔

دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 میں پرانی دہلی 6 نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کے روز ویسٹ دہلی لائنز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ 181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پرانی دہلی 6 نے دو اوور سے زائد باقی رہتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ دہلی لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ ٹیم کو انکت کمار اور کرش یادو نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت قائم کی۔

انکت کمار نے 45 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں متعدد چوکے اور چھکے شامل تھے، جبکہ کرش یادو نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

تاہم ابتدائی شراکت ختم ہونے کے بعد ویسٹ دہلی لائنز وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی، جس کے باعث ٹیم بڑا اسکور نہ بنا سکی۔ پرانی دہلی 6 کی جانب سے پنکج جسوال سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیگر بولرز نے بھی بروقت وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو 180 رنز تک محدود رکھا۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پرانی دہلی 6 کا آغاز انتہائی خراب رہا اور روہن رانا پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سمرتھ سیٹھ اور دیو لاکڑا نے دوسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے میچ کا رخ بدل دیا۔

دیو لاکڑا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 64 رنز بنائے، جن میں چار چوکے اور چھ چھکے شامل تھے، جبکہ سمرتھ سیٹھ نے 29 گیندوں پر 30 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

لاکڑا کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کپتان انوج راوت نے ذمہ داری سنبھالی اور ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 49 رنز بنائے۔

آخر میں للیت یادو نے تیز رفتار 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے ناٹ آو¿ٹ شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے شاندار فتح دلا ئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande