دولت مشترکہ کھیل 2026کا شاندار اختتام، 2030 کی میزبانی بھارت کوسونپی گئی
گلاسگو، 3 اگست (ہ س)۔اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 11 روزہ دولت مشترکہ کھیل 2026 کاشاندار اختتام ہندوستانی وقت کے مطابق پیر کے روزعلی الصبح ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے باضابطہ طور پر 2030 کے دولت مشترکہ کھیل کی میزبانی کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اخ
کھیل


گلاسگو، 3 اگست (ہ س)۔اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 11 روزہ دولت مشترکہ کھیل 2026 کاشاندار اختتام ہندوستانی وقت کے مطابق پیر کے روزعلی الصبح ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے باضابطہ طور پر 2030 کے دولت مشترکہ کھیل کی میزبانی کی ذمہ داری قبول کر لی۔

اختتامی تقریب کے دوران دولت مشترکہ کا جھنڈا ہندوستان کے حوالے کرتے ہی احمد آباد 2030 کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ سے ہندوستان کو میزبانی کے حقوق کی باضابطہ حوالگی گلاسگو کے ہائیڈرو ایرینا میں منعقدہ تقریب میں مکمل ہوئی۔ ہندوستان کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کی صدر پی ٹی اوشا کی موجودگی میں دولت مشترکہ کا جھنڈا ہندوستان کے حوالے کیا گیا۔

پرچم کی منتقلی کے بعد ہندوستان نے پوری دنیا کے سامنے احمد آباد 2030 کی جھلک پیش کی۔ مشہور گلوکار اور موسیقار شنکر مہادیون اور سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر نے ہندوستانی ثقافت پر مبنی ایک دلکش پرفارمنس کی قیادت کی۔ تقریب کا آغاز 'وندے ماترم' سے ہوا جس کے بعد 'واسودھیو کٹمبکم' (پوری دنیا ایک خاندان ہے) کے موضوع کے ساتھ ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کی نمائش کرنے والی رنگارنگ ثقافتی پرفارمنس اور موسیقی پیش کی گئی۔

اس کے بعد ایک خصوصی آڈیو ویژول پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں ہندوستان کے کھیلوں کے سفر اور احمد آباد میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے صدی ایڈیشن کی تیاریوں کو دکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں کھیلوں کے جدید بنیادی ڈھانچے، ہندوستان کی بڑھتی ہوئی کھیلوں کی طاقت اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔

اس سے قبل گلاسگودولت مشترکہ کھیل میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی باکسر جیسمین لیمبوریا نے کھلاڑیوں کی پریڈ کے دوران ہندوستانی ترنگا لے جانے والے دستے کی قیادت کی۔ پریڈ میں دولت مشترکہ کے تمام 74 ممالک اور علاقوں کے کھلاڑی شامل تھے۔

اختتامی تقریب میں آسٹریلیائی گلوکار ڈیلٹا گڈریم نے 'بورن ٹو ٹرائی' گانا پیش کیا، جبکہ کھیلوں کی کامیاب تنظیم میں حصہ لینے والے ہزاروں رضاکاروں کو بھی خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ا سکاٹش فنکاروں سینڈی تھام، ایلیفینٹ سیشنز اور پرائمل اسکریم کی پرفارمنس نے سامعین کو خوب تفریح فراہم کی۔ کھیلوں کے 11 دنوں کے یادگار لمحات کا ویڈیو مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلاسگو 2026 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین جارج بلیک نے ہندوستان کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا، گلاسگو سے احمد آباد تک یہ ذمہ داری منتقل کرتے ہوئے، جو دریا کے کنارے واقع دو بڑے شہر ہیں، ہم آپ کو 2030 کے صدی دولت مشترکہ کھیل کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

اس کے بعدڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ ایڈورڈ نے پھر باضابطہ طور پردولت مشترکہ کھیل 2026 کو بند کرنے کا اعلان کیا اور تمام کھلاڑیوں کو چار سال بعد احمد آباد میں دوبارہ ملنے کی دعوت دی۔

گلاسگو دولت مشترکہ کھیل بھی ہندوستان کے لیے بہت کامیاب رہے۔ ہندوستانی دستے نے 13 سونے، 17 چاندی اور 9 کانسے سمیت کل 39 تمغے جیتے اور تمغوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے باکسنگ، ایتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ، جوڈو، شوٹنگ اور پیرا ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے ملک کا نام روشن ہوا۔

اب کامن ویلتھ کا جھنڈا ہندوستان کے ہاتھوں میں ہے اور دنیا کی نگاہیں احمد آباد 2030 پر مرکوز ہیں، جہاں کامن ویلتھ گیمز کا صدی ایڈیشن منعقد ہوگا۔ ہندوستان کے لیے یہ نہ صرف میزبانی کا موقع ہوگا بلکہ کھیلوں کی عالمی سپر پاور کے طور پر اپنی شناخت اور صلاحیت کو ظاہر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande