عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ سے قبل ہندوستانی شٹلرز کوریا ماسٹرز میں تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) ورلڈ ٹور کا اگلا مرحلہ کوریا ماسٹرز 2026 ہوگا، جہاں ہندوستانی شٹلرز اس ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی بی ڈبلیو ایف عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے ارادے
عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ سے قبل ہندوستانی شٹلرز کوریا ماسٹرز میں تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) ورلڈ ٹور کا اگلا مرحلہ کوریا ماسٹرز 2026 ہوگا، جہاں ہندوستانی شٹلرز اس ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی بی ڈبلیو ایف عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے ارادے سے کورٹ میں اتریں گے۔

چار سے نو اگست تک جاری رہنے والا یہ سپر 300 ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کے لیے اہم رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اعتماد میں اضافہ کرنے کا بھی بہترین موقع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا 18واں ایڈیشن اس بار جنوبی کوریا کے شہر آسان میں واقع آسان یی سن-سن جمنازیم میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ تین ایڈیشن بالترتیب گوانگجو (2022، 2023) اور اکسان (2024، 2025) میں منعقد ہوئے تھے۔ اس مرتبہ مقابلوں کی مجموعی انعامی رقم 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔

ہندوستانی چیلنج کی قیادت مردوں کے سنگلز میں کدامبی شری کانت، کرن جارج، ترون منے پلی، متھن منجوناتھ، رونک چوہان اور سنیت دیانند کریں گے، جبکہ کوالیفائنگ مرحلے میں ایس شنکر متھوسوامی سبرامنیم اور تشار سوویر قسمت آزمائیں گے۔

خواتین کے سنگلز میں حالیہ عرصے میں شاندار فارم میں چل رہی تنوی شرما پر خصوصی نظر رہے گی۔ ان کے علاوہ مالویکا بنسوڑ، انمول کھرب، آکانکشا کشیپ، اشمیتا چالیہا، تانیا ہیمنت، ایشارانی بروا، شریانشی والیشیٹی، رکشیتا شری سنتوش رام راج اور مانسی سنگھ بھی بھارتیہ چیلنج پیش کریں گی۔

مردوں کے ڈبلز میں پرتھوی کرشن مورتی رائے/کرشنا پرساد گرگا، بھارگو رام اریگیلا/وشو تیجا گوببورو اور پوچانا ارجن ریڈی/اچوتادتیہ راو¿ ڈوڈاواراپو کی جوڑیاں کورٹ میں اتریں گی۔

تاہم، ہندوستان کو چند اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی بھی محسوس ہوگی۔ مردوں کے سنگلز سے ایچ ایس پرنئے، لکشیہ شرما، پریانشو راجاوت، آلاپ مشرا، اورجیت چالیہا، پرنئے شیٹیگار اور گنپال سونا نے اپنے نام واپس لے لیے ہیں، جبکہ خواتین کے سنگلز میں تسنیم میر اور سامیہ عماد فاروقی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande