
نئی دہلی/ممبئی، 3 اگست (ہ س)۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مونیشا چکروورتی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) مقرر کیا ہے۔ وہ غیر ملکی زرمبادلہ اور مالیاتی بازار کے ضابطہ کاری سے متعلق محکموں کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔
آر بی آئی نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ مونیشا چکروورتی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس عہدے پر ترقی سے قبل وہ محکمہ نگرانی (ڈیپارٹمنٹ آف سپرویژن) میں چیف جنرل منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
مرکزی بینک کے مطابق مونیشا چکروورتی کو آر بی آئی میں کام کرنے کا تین دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے نگرانی، غیر ملکی زرمبادلہ، حکومت اور بینک اکاو¿نٹس سے متعلق مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔
وہ آر بی آئی کی بیلنس شیٹ اور منافع و نقصان کے کھاتوں کے فارمیٹ کا جائزہ لینے کے لیے قائم تکنیکی کمیٹی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ