
اورنگ آباد ، 3 اگست (ہ س)۔ اورنگ آباد کی آدرش ناگری سہکاری پت سنستھا میں مبینہ 202 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے خلاف جمع کنندگان نے کلکٹر آفس کے سامنے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ یہ احتجاج سابق رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی قیادت میں کیا جا رہا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جمع کنندگان کی رقوم فوری طور پر واپس کی جائیں، ادارے کے اثاثے سرکاری تحویل میں لے کر ان کی فروخت کا عمل تیز کیا جائے اور مبینہ گھوٹالے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ احتجاج کرنے والوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات جلد تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے