
اداکار - پروڈیوسر فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے اپنی پروڈکشن کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ کے تحت ایک نیا میوزک لیبل ایکسل میوزک لانچ کیا ہے۔اس لیبل کو یونیورسل میوزک گروپ کا اسٹریٹجک شراکت دار ، مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن معاون حاصل ہوگا۔ فرحان اختر نے کہا کہ ان کا مقصد نئے دور کے باصلاحیت فنکاروں اور تخلیق کاروں کے ساتھ مل کر موسیقی کی نئی شناخت بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ایکسل میوزک کی پہلی پیشکش ”مرزا پور: دی مووی“ کے لیے ساو¿نڈ ٹریک البم ہوگی۔ 4 ستمبر 2026 کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے اہم گیت کو ہریانوی گلوکار اور ریپر دھانڈا نیولی والا نے گایا ہے۔ دھانڈا بھی اس گانے کے ساتھ اپنی بالی ووڈ میوزک ڈیبیو کر رہے ہیں ۔
نیا میوزک لیبل نہ صرف ایکسل انٹرٹینمنٹ کی فلموں کے ساو¿نڈ ٹریکس بلکہ دیگر فلم سازوں اور پروڈکشن ہاو¿س کی موسیقی کو پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ کمپنی کا مقصد ابھرتے ہوئے فنکاروں کو مواقع فراہم کرنا اور ہندوستانی موسیقی کی صنعت میں مضبوط موجودگی قائم کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد