
کاٹھمنڈو، 03 اگست (ہ س)۔ نیپال کے کچھ اضلاع میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد نافذ کرفیو آج سے مکمل طور پر ہٹا لیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب فسادات سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔
سنسری ضلع میں دو اور سرہا ضلع میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد جمعرات سے ہی اس علاقے میں کشیدہ صورتحال تھی۔وزیر داخلہ سودن گرونگ اور متاثرین کے اہل خانہ کے درمیان جمعہ کو تحریری معاہدہ طے پانے کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوئے حالانکہ پیر کی صبح تک تمام اضلاع سے کرفیو مکمل طور پر ہٹا لیا گیا ہے ۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ مقامی حکام کی طرف سے دھنوشا، سرہا اور سپتری کے کچھ حصوں میں نافذ کرفیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں بازار دوبارہ کھل گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ خدمات بحال کر دی گئی ہیں اور روزمرہ کی زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آ رہی ہے۔ متعلقہ ضلع انتظامیہ نے عوام سے افواہوں کو نظر انداز کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اپیل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد