کیجریوال نے دولت مشترکہ کھیلوں کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، 03 اگست (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی ( آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے دولت مشترکہ کھیلوں کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کیجریوال نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ان تمام
KEJIRWAL-CONGRATULATE-COMMONWEALTH-ATHLETES


نئی دہلی، 03 اگست (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی ( آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے دولت مشترکہ کھیلوں کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کیجریوال نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ان تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات جنہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لیا اور ملک کے لیے تمغے جیتے ہیں۔ ہم وطنوں کو تمام ایتھلیٹس پر بہت فخر ہے۔

کیجریوال نے امید ظاہر کی کہ تمام کھلاڑیوں کے ہنر کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ہندوستان مستقبل میں تمغوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہوگا۔ زمینی سطح پر سوچ- سمجھ کر کی گئی سرمایہ کاری اور ایتھلیٹس کو صحیح بنیادی ڈھانچے کی معاونت نمایاں نتائج دے سکتے ہیں۔

کیجریوال نے کشتی اور شوٹنگ جیسے کھیلوں کو سی ڈبلیو جی کی فہرست سے نکالے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،”یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے کہ جن کھیلوں میں ہم نے روایتی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہیں سی ڈبلیو جی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو غیر منصفانہ طور پر ہٹائے گئے ان کھیلوں کے فیصلے پر سخت احتجاج کرنا چاہیے تاکہ ہمیں مستقبل میں ایسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande