جموں و کشمیر میں 7 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشین گوئی
جموں،03 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طورپرابرآلود رہا۔ وہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران جموں ڈویژن کے بعض اضلاع میں موسلادھاربارش، فلیش فلڈ، لین
Weather new


جموں،03 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طورپرابرآلود رہا۔ وہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران جموں ڈویژن کے بعض اضلاع میں موسلادھاربارش، فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اورمٹی کے تودے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات سری نگرکے ڈائریکٹرڈاکٹرمختاراحمد نے پیر کے روز بتایا کہ 3 اور 4 اگست کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر مختصر دورانیے کی شدید اورموسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سے 7 اگست کے دوران بھی موسم غیر مستحکم رہے گا اور بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ چند علاقوں میں شدید بارش کے مختصر دور دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق 8 سے 10 اگست کے دوران بھی وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ پانچ روز کے دوران جموں ڈویژن کے حساس علاقوں میں شدید بارش کے باعث فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے۔ عوام، بالخصوص پہاڑی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاط برتنے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande