جموں و کشمیر کے چھ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ طبی کورسز چلائے جارہے ہیں
جموں و کشمیر کے چھ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ طبی کورسز چلائے جارہے ہیں جموں، 03 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے پیر کو لوک سبھا میں بتایا کہ جموں و کشمیر کے چھ سرکاری میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ (پی جی) طبی کورسز چ
جموں و کشمیر کے چھ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ طبی کورسز چلائے جارہے ہیں


جموں و کشمیر کے چھ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ طبی کورسز چلائے جارہے ہیں

جموں، 03 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے پیر کو لوک سبھا میں بتایا کہ جموں و کشمیر کے چھ سرکاری میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ (پی جی) طبی کورسز چلائے جا رہے ہیں، جبکہ ان کورسز کی فیس مقرر کرنے کا اختیار متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کے پاس ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت کے پاس پی جی طبی کورسز کی فیس سے متعلق کوئی مرکزی ڈیٹا بیس موجود نہیں ہے۔

وزارت کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں چھ، بارہمولہ میں تین، راجوری میں ایک اور کٹھوعہ میں آٹھ پوسٹ گریجویٹ کورسز جاری ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں 24 پوسٹ گریجویٹ اور سپر اسپیشلٹی کورسز دستیاب ہیں، جن میں جنرل میڈیسن، اطفال، اینستھیزیا، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس، امراضِ نسواں، ریڈیالوجی، نفسیات اور یورولوجی سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔

اسی طرح گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں 23 پوسٹ گریجویٹ اور سپر اسپیشلٹی کورسز چلائے جا رہے ہیں، جبکہ شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اسکمز) سری نگر میں 25 پوسٹ گریجویٹ اور سپر اسپیشلٹی کورسز دستیاب ہیں، جن میں نیورو سرجری، پلاسٹک سرجری، سرجیکل گیسٹرواینٹرولوجی، یورولوجی، پیڈیاٹرک سرجری اور کارڈیو تھوریسک سرجری سمیت متعدد تخصصی شعبے شامل ہیں۔

مرکزی وزارت نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں پی جی طبی کورسز کی فیس کا کوئی قومی اوسط یا مرکزی ریکارڈ موجود نہیں، اس لیے جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں کی فیس کا دیگر ریاستوں کے ساتھ تقابل ممکن نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande