نقلی غیر ملکی شراب کی منی فیکٹری کا پردہ فاش، 88 لیٹر شراب اور دیگر اشیا برآمد
مشرقی سنگھ بھوم، 03 اگست (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر محکمہ آبکاری نے ضلع میں شراب کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم جی ایم تھانہ علاقہ کے تحت توریہ بیڑا میں چھاپہ مار کرنقلی
JH-MINI-FACTORY-OF-FAKE-FOREIGN-LIQUOR-EXPOSED-


مشرقی سنگھ بھوم، 03 اگست (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر محکمہ آبکاری نے ضلع میں شراب کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم جی ایم تھانہ علاقہ کے تحت توریہ بیڑا میں چھاپہ مار کرنقلی غیر ملکی شراب بنانے والی ایک منی فیکٹری کا پردہ فاش کیا گیا۔ چھاپے کے دوران 88 لیٹر تیار نقلی غیر ملکی شراب قبضے میں لے لی گئی۔اس کے ساتھ شراب کی تیاری اور پیکنگ میں استعمال ہونے والے سامان کی بڑی مقدار بھی برآمد کی گئی ہے ۔

ایکسائز کے اسسٹنٹ کمشنر ارون کمار مشرا کو موصول ہونے والی ایک اطلاع پر محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے توریہ بیڑا میں ایک نیم تعمیر شدہ مکان پر چھاپہ مارا۔ دوران تفتیش گھر سے تقریباً 70 لیٹر تیار، رنگین نقلی غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ وہیں دو کارٹن میں رکھی تقریباً 18 لیٹربوتل بند نقلی غیر ملکی شراب بھی ضبط کی گئی ہے۔

چھاپے ماری میں شراب کی بوتلوں پر استعمال ہونے والے مختلف برانڈز کے سیلنگ کارک، ڈھکن، فرنٹ اور رئیر لیبلز،شراب کو رنگ اور ذائقہ دینے میں استعمال ہونے والی کیرامل، چپکنے والے نقلی پروڈکٹ اور بڑی مقدار میں دیگر آلات اور مواد برآمد کیا گیا جن کا استعمال نقلی غیر ملکی شراب کی تیاری اور پیکنگ میں کیا جا رہا تھا۔

ایکسائز کے اسسٹنٹ کمشنر ارون کمار مشرا نے پیر کو بتایا کہ یہ منی فیکٹری ریفیوجی کالونی ،سنکوسائی روڈ نمبر 1 کے رہنے والے بٹو کمار مہتو کے ذریعہ چلائی جا رہی تھی۔ تاہم چھاپے کے دوران ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اس کے خلاف جھارکھنڈ ایکسائز ایکٹ کی متعلقہ اور سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے کہا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی اور نقلی شراب کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے خلاف خصوصی مہم جاری رہے گی۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسے غیر قانونی کاروبار میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande