
رانچی، 3 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں اگلے چند دنوں تک موسم کے فعال رہنے کی توقع ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 7 اگست تک ریاست کے مختلف اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں،شدیدبارش اوربجلی گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، پتراتو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سرائکیلا میں35.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم درجہ حرارت کانکے، رانچی میں20.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق، یکم جون سے 3 اگست تک جھارکھنڈ میں 538.7 ملی میٹر کی معمول کے مقابلے 384.7 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، جو معمول سے 29 فیصد کم ہے۔
پیر کو دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ابر آلود ہے۔ اس دوران دوپہر کی بارش نے درجہ حرارت کو کم کر دیا اور موسم کو خوشگوار بنا دیا۔
پیر کو ریاست کے بڑے شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے بارے میں بات کریں تو رانچی میں زیادہ سے زیادہ 30.6 ڈگری اور کم سے کم 24.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ 33.9 ڈگری اور کم سے کم 27.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 35.4 ڈگری اور کم سے کم 24.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 33.1 ڈگری اور کم سے کم 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چائیباسا میں زیادہ سے زیادہ 35.0 ڈگری اور کم سے کم 25.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش، گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کا انتباہ دیا ہے۔ محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری طور پر کھلے میں نہ نکلیں اور جاری کردہ موسمی مشوروں پر عمل کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی