دہلی کے عثمان پور میں مکان گرنے سے میاں بیوی جاں بحق
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ شمال مشرقی دہلی کے عثمان پور علاقے میں اتوار کی شب ایک مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے دونوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ان
دہلی کے عثمان پور میں مکان گرنے سے میاں بیوی جاں بحق


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ شمال مشرقی دہلی کے عثمان پور علاقے میں اتوار کی شب ایک مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے دونوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

دہلی فائربریگیڈ کے مطابق اتوار کی رات تقریباً 10 بج کر 31 منٹ پر عثمان پور میں ہنس راج ڈیری کے قریب ایک مکان گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی شاستری پارک فائر بریگیڈ محکمہ سے تین فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ایک ایمرجنسی ریسکیو ٹینڈر جائے حادثہ پر روانہ کیے گئے۔ راحت اور بچاؤ کی کارروائی کی قیادت اسٹیشن آفیسر سنیل ساگر نے کی۔

ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ تقریباً 120 مربع فٹ رقبے پر تعمیر شدہ گراؤنڈ پلس ون منزلہ عمارت کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت گھر کے اندر موجود میاں بیوی ملبے تلے دب گئے۔

فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد اور پولیس نے دونوں کو ملبے سے نکال لیا اور کیٹس ایمبولینس کے ذریعے جگ پرویش چندر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سنتوش نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

متوفیوں کی شناخت 32 سالہ ٹنکو ولد سورین سنگھ اور ان کی 30 سالہ اہلیہ اُرمیلا کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande