دہلی کے سابق ایم ایل اے نریش بالیان کو مکوکا معاملے میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملی، ضمانت عرضی مسترد
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ دہلی کے سابق ایم ایل اے نریش بالیان کو مکوکا معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے راحت نہیں مل سکی ہے ۔ جسٹس منوج جین نے بالیان کی ضمانتعرضی مسترد کر دی۔ عدالت نے 27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اس معاملے میں، راو¿س ایونیو ک
DL-X-MLA-BALYAN-NO-BAIL


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ دہلی کے سابق ایم ایل اے نریش بالیان کو مکوکا معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے راحت نہیں مل سکی ہے ۔ جسٹس منوج جین نے بالیان کی ضمانتعرضی مسترد کر دی۔ عدالت نے 27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اس معاملے میں، راو¿س ایونیو کورٹ نے 5 مئی 2025 کو بالیان سمیت پانچ ملزمان کے خلاف دائر کی گئی دہلی پولیس کی ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے یہ دلیل دی کہ بالیان کے خلاف مکوکا کے تحت کیس بنتا ہے۔

دہلی پولیس نے کہا کہ 2019 کی ایف آئی آر میںمجرمانہ سازش کا انکشاف 2024 میں ہو گیا۔ سماعت کے دوران دہلی پولیس کی طرف سے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر امت پرساد پیش ہوئے۔مکوکا کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے پرساد نے کہا تھا کہ اگر کوئی شخص کسی بھی طرح سے کسی جرم میں مدد کرتا ہے وہ مکوکا کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

امت پرساد نے کہا تھا کہ چارج شیٹ میں ایک گروہ کا ذکر ہے۔ اس میں صرف ایک فرد کے کردار کا ذکر نہیں ہے ۔ 2019 میں درج ایف آئی آر میں جو عینی شاہد تھا، اس کا 2024 میں قتل کر دیا گیا ۔ اس سے ملزمان کے درمیان گٹھ جوڑ کا پتہ چلتا ہے۔

ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران بالیان کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ وویک جین نے کہا تھا کہ ان کے مو¿کل کے خلاف مکوکا کا الزام نہیں بنتا ہے کیونکہ اس کے لیے مسلسل جرم ہونا ضروری ہے ، جب کہ ایف آئی آر میں کوئی نیا جرم یا کوئی نئی سرگرمی درج نہیں کی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی پولیس نے نریش بالیان کو 30 نومبر 2024 کی رات کو جبری وصولی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ بالیان کو اس معاملے میں 4 دسمبر کو ضمانت مل گئی۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے سابق ایم ایل اے کو مکوکا کیس میں گرفتار کیا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande