مغربی ایشیا میں امن کی امیدوں کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں نرمی؛ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 80 ڈالر سے نیچے گر گیا
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ امریکہ اور ایران کے درمیان امن کی امیدوں کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نرمی دیکھی جا رہی ہے۔آج برینٹ کروڈ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ پانچ فیصد سے زیادہ سستا ہو گیا۔ قی
تیل


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ امریکہ اور ایران کے درمیان امن کی امیدوں کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نرمی دیکھی جا رہی ہے۔آج برینٹ کروڈ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ پانچ فیصد سے زیادہ سستا ہو گیا۔ قیمت میں اس کمی کی وجہ سے برینٹ کروڈ 83.31ڈالر فی بیرل کی سطح کو چھو گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ بھی 80ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے گر کر 78.78 ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگیا۔

آج برینٹ کروڈ نے3.97 ڈالر فی بیرل کی گراوٹ کے ساتھ83.96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر تجارت شروع کی۔ تجارت کے آغاز کے فورا بعد، اس کی قیمت کچھ ہی دیرمیں 84.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی، لیکن پھرجلدہی اس کی قیمت گر گئی۔ ابتدائی تجارت میں ہی، برینٹ کروڈ 83.31 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا، حالانکہ اس کے بعد اس میں معمولی بحالی دیکھنے میں آئی۔ 9:30 بجے صبح (آئی ایس ٹی) پر، برینٹ کروڈ4.52 ڈالرفی بیرل یعنی5.14 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 83.41 ڈالرفی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈکی ٹریڈنگ آج 3.86 ڈالرفی بیرل کمزوری کے ساتھ 80.81 ڈالر فی بیرل کی سطح پرشروع ہوئی۔ اگرچہ یہ کچھ ہی وقت میں 81.30 ڈالر فی بیرل کیسطح پرپہنچ گئی، لیکن بعد میں قیمت میں نرمی آئی۔ پہلے گھنٹے کے اندرہی، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر کر 78.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔9:30 بجے صبح (آئی ایس ٹی) تک، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ فی بیرل 4.91ڈالریعنی5.80 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 79.76ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مغربی ایشیا میں جنگ بندی اور امن کے نئے امکانات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ غور طلب ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی ٹوٹ پھوٹ اور ایک دوسرے کے اہداف پر مسلسل باہمی حملوں کی وجہ سے جولائی میں بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ جولائی کے اس اضافے نے مارچ کے بعد سب سے بڑا ماہانہ فائدہ اٹھایا اور افراط زر کے حوالے سے تازہ عالمی خدشات کو جنم دیا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منصوبہ بند بڑے حملے کو منسوخ کرنے کے فیصلے اور ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران پر حملہ روکنے کا فیصلہ سعودی عرب سمیت مغربی ایشیائی اتحادیوں کے کہنے پر کیا جنہوں نے ان سے بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شرط پر رکنے پر راضی ہوئے کہ حکام آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے جلد ایک معاہدے پر پہنچ جائیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande