
پٹنہ، 3 اگست (ہ س)۔ دہلی میں پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو پر ہوئے حملے کے خلاف پیر کے روز کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے صداقت آشرم کے گیٹ کے باہر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا نذرآتش کر زبردست احتجاج کیا۔اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ راجدھانی دہلی میں ایک منتخب رکن اسمبلی پر حملہ امن و امان پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔ ملکی راجدھانی میں عوامی نمائندے محفوظ نہ ہوں تو عام شہریوں کی حفاظت کا آسانی سے تصور کیا جا سکتا ہے۔
پتلا نذرآتش کے دوران ان لیڈروں نے کہا کہ ہندو ازم کسی ایک پارٹی کی جاگیر نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان خود کو ہندو مذہب کا مالک سمجھتے ہیں، جب کہ سچائی یہ ہے کہ اس ملک میں کروڑوں لوگ سناتن روایت پر یقین رکھتے ہیں۔ کسی سیاسی جماعت کو مذہب پر اجارہ داری کا حق نہیں ہے۔
کانگریس قائدین نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب اور عقیدے کے نام پر سیاست کررہی ہے تاکہ لوگوں کو تقسیم کیا جاسکے اور عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ عوام اب اس سیاست کو سمجھ چکے ہیں اور مذہب کے نام پر پھیلائی جانے والی کنفیوژن کو قبول نہیں کریں گے۔کانگریس قائدین منت رحمانی، پریم چند سنگھ، انجینئر کملیش کمل، راجیش رنجن پپو، ششی کمار چنو سنگھ، دولت امام، منیش یادو، نتیش سنگھ، ششی بھوشن پنڈت، نول کشور یادو، ونے یادو، مینیکا کماری، سریش مکھیا بن، شمس المعروف آزاد اور دیگر کارکنان موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan