وز یر اعلیٰ نے چہلم کے موقع پر حضرت امام حسین اور میدانِ کربلا کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
پٹنہ، 03 اگست(ہ س)۔ وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے چہلم کے موقع پر حضرت امام حسین اور میدانِ کربلا کے تمام شہداء کو یاد کرتے ہوئے انہیں اپنا پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمیشہ کے لیے زندہ ہے۔ ہم سب کو چاہیے
وز یر اعلیٰ نے چہلم کے موقع پر حضرت امام حسین اور میدانِ کربلا کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا


پٹنہ، 03 اگست(ہ س)۔ وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے چہلم کے موقع پر حضرت امام حسین اور میدانِ کربلا کے تمام شہداء کو یاد کرتے ہوئے انہیں اپنا پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمیشہ کے لیے زندہ ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ان کی تعلیمات سے سبق حاصل کرتے ہوئے نفرت کے خلاف انصاف، سچائی، نیکی اور حق کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھنے کا عزم کریں۔ یہی حضرت امام حسینؓ اور میدانِ کربلا کے تمام شہداء کے لیے حقیقی خراجِ عقیدت ہوگا۔و یر اعلیٰ نے ریاست اور ملک کے تمام باشندوں سے اپیل کی کہ وہ چہلم کو باہمی بھائی چارے، محبت، سماجی ہم آہنگی، امن اور خیرسگالی کے ماحول میں منائیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande