جولائی میں کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ کانوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 9.61 فیصد اضافہ
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ ملک کی کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ کانوں سے کوئلے کی پیداوار اور سپلائی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جولائی 2026 کے دوران ان کانوں سے کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے 9.61 فیصد اضافہ ہوا، جو ملک کے کان کنی کے شع
جولائی میں کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ کانوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 9.61 فیصد اضافہ


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ ملک کی کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ کانوں سے کوئلے کی پیداوار اور سپلائی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جولائی 2026 کے دوران ان کانوں سے کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے 9.61 فیصد اضافہ ہوا، جو ملک کے کان کنی کے شعبے میں بہتر کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔کوئلہ کی وزارت نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جولائی کے دوران بھارت کے کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ کان کنی کے شعبے نے مضبوط ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ اس عرصے میں کوئلے کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 14.78 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی، جو جولائی 2025 کے مقابلے میں 9.61 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔وزارت کے مطابق جولائی میں کیپٹیو اور تجارتی کانوں سے کوئلے کی سپلائی میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی اور یہ بڑھ کر 17.49 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو کان کنی کے بہتر انتظام اور کوئلے کی مؤثر نکاسی کی عکاس ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پیداوار میں مسلسل اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ کان کنی کے شعبے میں آپریشنل صلاحیت بہتر ہوئی ہے، کان کنی کی پیداواریت میں اضافہ ہوا ہے اور دستیاب معدنی وسائل کا زیادہ مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے۔وزارت نے کہا کہ کیپٹیو اور تجارتی کانوں سے پیداوار میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں درآمدی کوئلے پر انحصار کم ہوگا، جس سے سپلائی چین مزید مضبوط ہوگی، قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور ملک کی توانائی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی کے لیے ضروری خام مال میں خود کفالت کو فروغ ملے گا۔وزارت نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیش رفت حکومت کے(آتم نربھر بھارت)خود کفیل بھارت کے وژن کو مزید تقویت دے گی۔ ساتھ ہی اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کوئلہ کا شعبہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنی اہم ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande