جے ای اورکلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، نگرانی کی کارروائی سے خوف وہراس
بانکا،03اگست(ہ س)۔ بہار کے بانکا ضلع کونسل دفتر میں پیر کے روزیجیلنس انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیم نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے جونیئرانجینئر (جے ای) اوم پرکاش منڈل اوردفتر کے کلرک جگیشور منڈل کو 1لاکھ 26 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر ل
رشوت خور جے ای اور کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار، نگرانی کی کارروائی سے خوف وہراس


بانکا،03اگست(ہ س)۔ بہار کے بانکا ضلع کونسل دفتر میں پیر کے روزیجیلنس انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیم نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے جونیئرانجینئر (جے ای) اوم پرکاش منڈل اوردفتر کے کلرک جگیشور منڈل کو 1لاکھ 26 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی سے ضلع پریشد دفتر سمیت دیگر سرکاری دفتروں میں خوف وہراس ماحول ہے۔ نگرانی ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی ستیندر کمار نے بتایا کہ ایک ٹھیکیدار نے شکایت درج کرائی تھی کہ جے ای کام سے متعلق فائل کو آگے بڑھانے کے لیے رشوت مانگ رہا تھا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد نگرانی ڈپارٹمنٹ نے معاملے کی تصدیق کی، جس میں یہ الزامات درست ثابت ہوئے۔ اس کے بعد ٹیم نے ایک منصوبہ بند جال بچھا دیا۔اس وقت دفتر میں ضلع کونسل کے چیئرمین راجندر یادو سمیت کئی افسران اور ملازمین موجود تھے۔ اس اچانک کارروائی سے دفتر کے احاطے میں افراتفری مچ گئی جبکہ باہر بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔دونوں ملزمین سے پوچھ گچھ کے بعد نگرانی افسران نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کی اور انہیں پٹنہ لے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں ملزمین پر ایک مخصوص کام کے لیے 1.26 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ نگرانی کی ٹیم پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande