بہار میں سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور ریلوے اسٹیشن پر پسینجر ٹرین میں لگی آگ ، کوئی جانی نقصان نہیں
پٹنہ، 3 جولائی (ہ س)۔ بہار کے سمستی پور ریلوے ڈویژن کے تحت سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر آج صبح تقریباً 3:25 بجے سمستی پور-سہرسہ پسینجر ٹرین (63344) میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔سمری بختیار
بہار میں سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور ریلوے اسٹیشن پر پسینجر ٹرین میں لگی آگ ، کوئی جانی نقصان نہیں


پٹنہ، 3 جولائی (ہ س)۔ بہار کے سمستی پور ریلوے ڈویژن کے تحت سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر آج صبح تقریباً 3:25 بجے سمستی پور-سہرسہ پسینجر ٹرین (63344) میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔سمری بختیار پور اسٹیشن ماسٹر سنجے کمار سجن نے بتایا کہ صبح 3:22 بجے انہیں اطلاع ملی کہ پلیٹ فارم نمبر 2 پر کھڑی ایک میمو پسینجرٹرین میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد سہرسہ-مانسی سیکشن پر کئی ٹرینیں تقریباً تین گھنٹے تک متاثر ہوئیں۔ منیہاری-جے نگر جانکی ایکسپریس، سہرسہ-سمستی پور پسیینجر ٹرین، ساون اسپیشل ٹرین (سرائے گڑھ-دیوگھر)، اور پورنیہ-ہٹیا کوسی ایکسپریس بھی متاثر ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ نے تقریباً ڈھائی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ سمری بختیار پور ریلوے اسٹیشن پر ریل ٹریفک صبح 6 بجے کے بعد معمول پر آگئی، انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے تکنیکی تحقیقات کی جائیں گی۔ تینوں کوچ کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande