رامبن میں پولیس نے 17 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا
رامبن میں پولیس نے 17 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا جموں، 03 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں 17 بنگلہ دیشی شہریوں کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد میں چار کمسن
Arrested


رامبن میں پولیس نے 17 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا

جموں، 03 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں 17 بنگلہ دیشی شہریوں کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد میں چار کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق یکم اگست کی رات شری امرناتھ یاترا کے سلسلے میں ٹرک یارڈ بانہال میں معمول کی تلاشی کے دوران دو ٹویرا گاڑیوں کو روک کر ان کی جانچ کی گئی۔ گاڑیاں عاشق حسین وانی اور شبیر احمد شیخ چلا رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گاڑیوں میں سوار افراد اپنی شناخت یا رہائش کے بارے میں تسلی بخش معلومات فراہم نہ کر سکے۔ وہ ایسی زبان بول رہے تھے جو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی سمجھ میں نہیں آ رہی تھی، اس لیے مترجم کی عدم دستیابی کے باعث انہیں عارضی طور پر یاتری شیڈ بانہال میں رکھا گیا۔ اگلے روز مترجم کی مدد سے ہونے والی تفصیلی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ تمام افراد بنگلہ دیش کے شہری ہیں، جو مبینہ طور پر بغیر کسی درست پاسپورٹ، ویزا یا دیگر قانونی سفری دستاویزات کے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔

پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ بانہال میں ایف آئی آر نمبر 164/2026 امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ، 2025 کی دفعات 3 اور 21 کے تحت درج کر لی ہے۔ مقدمے کی مزید تحقیقات ایس ایچ او بانہال انسپکٹر عاشق حسین لون کے سپرد کی گئی ہیں، جو معاملے کے مختلف پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande