
بانکی پور ضمنی انتخاب میں بی عوام کا فیصلہ قبول، شکست کی وجوہات کا جائزہ لیں گے : سنجے سراوگیپٹنہ، 3 اگست (ہ س)۔ بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے نتائج پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نے کہا کہ ان کی پارٹی عوامی مینڈیٹ (عوام کے فیصلے) کو پوری عاجزی کے ساتھ قبول کرتی ہے اور یہ مانتی ہے کہ جمہوری نظام میں عوام کے فیصلے کا احترام سب سے اہم ہے۔ اتوار کے روز جاری ایک بیان میں سراوگی نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سنجیدگی سے جائزہ لے گی کہ متوقع حمایت کیوں نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ تمام خامیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کو دور کرنے کے لیے پوری عزم کے ساتھ کام کیا جائے گا۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی شکست کے لیے آئینی اداروں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) یا الیکشن کمیشن کو کبھی ذمہ دار نہیں ٹھہراتی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جمہوری اداروں اور آئینی نظام پر پورا بھروسہ ہے۔ سراوگی نے کہا کہ پارٹی اپنی خود شناسی اور تنظیمی جائزہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شکست کی وجوہات کا تجزیہ کرے گی اور مستقبل میں بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اصلاحی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے لئے انتھک کام کرتی رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan