بنگلہ دیش میں ہندو مذہبی رہنما چنموئے برہماچاری کو ہائی کورٹ سے چار میں سے دو معاملہ میں ضمانت مل گئی
ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، 3 اگست(ہ س)۔ بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے ملک کے سرکردہ ہندو مذہبی رہنما چنموئے کرشنا داس برہماچاری کو چار میں سے دو معاملہ میں ضمانت دے دی۔ برہماچاری تقریبا 20 ماہ سے جیل میں ہیں۔ ان کی گرفتاری پر بھارت سمیت کئی ممالک نے سخت احتجاج کی
ضمانت


ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، 3 اگست(ہ س)۔ بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے ملک کے سرکردہ ہندو مذہبی رہنما چنموئے کرشنا داس برہماچاری کو چار میں سے دو معاملہ میں ضمانت دے دی۔ برہماچاری تقریبا 20 ماہ سے جیل میں ہیں۔ ان کی گرفتاری پر بھارت سمیت کئی ممالک نے سخت احتجاج کیا ہے۔

چنموئے کے وکیل اپوربا کمار بھٹاچاریہ نے ضمانت کی تصدیق کی۔ بھٹاچاریہ نے کہا کہ چنموئے کے خلاف کل چھ مقدمات درج ہیں۔ اب تک چار مقدمات میں ضمانت دی جا چکی ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون اخبار نے اطلاع دی ہے کہ جسٹس کے ایم زاہد سرور اور جسٹس شیخ ابو طاہر پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے اتوار کی شام ضمانت کا حکم منظور کیا۔ تاہم وکیل اپوربا کمار بھٹاچاریہ نے کہا کہ انہیں فوری طور پر عدالتی حراست سے رہا نہیں کیا جائے گا کیونکہ انہیں ابھی دو مقدمات میں ضمانت ملنی باقی ہے۔

بھٹاچاریہ نے کہا کہ ان کے موکل ہندو سنت چنموئے کے خلاف چھ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک وکیل سیف الاسلام کی موت سے متعلق قتل معاملہ کی سماعت چٹاگانگ میں ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کی مبینہ طور پر توہین کرنے کے الزام میں دائر بغاوت کے مقدمے میں چنموئے کی ضمانت پر ہائی کورٹ کا حکم امتناع نافذ ہے۔ دونوں مقدمات میں ضمانت کا انتظار ہے،جن کی سماعت 16 اگست کو ہونی ہے۔

چنموئے برہماچاری کو 25 نومبر 2024 کو ڈھاکہ میں قومی پرچم کی مبینہ توہین پر درج بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande