جموں میں مشترکہ سیکورٹی فورسز نے اینٹی ٹنل آپریشن چلایا۔
جموں, 03 اگست (ہ س)۔ بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے مقصد سے جموں پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پیر کے روز مشترکہ طور پر اینٹی ٹنل سرچ آپریشن انجام دیا۔سرکاری ذرائع ک
Opration


جموں, 03 اگست (ہ س)۔

بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے مقصد سے جموں پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پیر کے روز مشترکہ طور پر اینٹی ٹنل سرچ آپریشن انجام دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ آپریشن بارڈر پولیس پوسٹ الہ کے تحت آنے والے بی او پی پٹال کے سرحدی علاقے میں کیا گیا، جس میں جموں پولیس اور بی ایس ایف کی 101 بٹالین کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مشترکہ ٹیموں نے علاقے کی تفصیلی تلاشی لی تاکہ کسی بھی ممکنہ زیرِ زمین سرنگ یا غیر قانونی سرحد پار نقل و حرکت سے متعلق سرگرمی کا پتہ لگایا جا سکے۔

تلاشی مہم کے دوران کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمی یا زیرِ زمین سرنگ کا کوئی سراغ نہیں ملا، جس کے بعد آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور سرحد پر مکمل چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے۔جموں پولیس نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں اس نوعیت کے مشترکہ سرچ آپریشن آئندہ بھی باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande