
جموں, 03 اگست (ہ س)۔ شری امرناتھ یاترا کے لیے 1,056 تیرتھ یاتریوں پر مشتمل 26واں جتھہ پیر کی علی الصبح سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نیواس سے بالتل بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوا۔جوائنٹ پولیس کنٹرول روم کے مطابق یاتریوں کا جتھہ صبح 2 بج کر 49 منٹ پر روانہ کیا گیا۔ اس میں 832 مرد، 205 خواتین، دو بچے، 15 سادھو اور دو سادھوی شامل تھے۔ حکام نے بتایا کہ پیر کے روز پہلگام روٹ کے لیے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا گیا۔
یاتری 46 گاڑیوں پر مشتمل جتھے کے ذریعے روانہ ہوئے، جن میں 24 بسیں، سات میڈیم موٹر وہیکلز (ایم ایم وی) اور 15 لائٹ موٹر وہیکلز (ایل ایم وی) شامل تھیں۔ جتھے کو سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے سخت حفاظتی حصار میں جموں-سرینگر قومی شاہراہ کے راستے بالتل بیس کیمپ تک پہنچایا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق تازہ قافلے کی روانگی کے بعد رواں برس جموں سے شری امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہونے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 748 ہو گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر