ورنگل کے گروکل اسکول میں مبینہ فوڈ پوائزننگ، 25 طالبات متاثر
حیدرآباد ، 3 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایک اور گروکل اسکول میں مبینہ طور پرآلودہ کھانا کھانے کے بعد 25 طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی۔ یہ واقعہ وردھنا پیٹ ٹرائبل گرلز آشرم اسکول میں پیش آیا، جہاں اتوارکی رات کھانا کھانے کے بعد کئی طالبات ن
ورنگل کے گروکل اسکول میں مبینہ فوڈ پوائزننگ، 25 طالبات متاثر


حیدرآباد ، 3 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایک اور گروکل اسکول میں مبینہ طور پرآلودہ کھانا کھانے کے بعد 25 طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی۔

یہ واقعہ وردھنا پیٹ ٹرائبل گرلز آشرم اسکول میں پیش آیا، جہاں اتوارکی رات کھانا کھانے کے بعد کئی طالبات نے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی۔ اطلاع ملتے ہی متاثرہ طالبات کوفوری طورپروردھن پیٹ سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی طور پرخدشہ ظاہرکیاجارہا ہے کہ کھانا آلودہ ہونے کے باعث طالبات کی طبیعت خراب ہوئی، تاہم فوڈ پوائزننگ کی اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔

واقعے کے بعد اسکول میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور حفظانِ صحت کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور طالبات کی صحت کی صورتحال سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande