
پٹنہ،03اگست(ہ س)۔پٹنہ کے جے پی گنگا پتھ (میرین ڈرائیو) پر پولیس نے غیرملکی شراب کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی۔ اطلاع کے مطابق یہ کارروائی اتوارکی دیررات خفیہ اطلاع کی بنیاد پرکی گئی۔ اطلاع ملنے پرمحکمہ امتناعی کے انسپکٹر نریندرکمار کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور فوری طورپردیگھا گولمبر کے قریب چھاپہ ماری کی گئی۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے ایک ماروتی کارکوروکا۔ تلاشی کے دوران کثیرمقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ ٹیم نے 110.25 لیٹر (176 بوتلیں) شراب برآمد کی جس کی مالیت 135,000 روپے بتائی جاتی ہے۔حالانکہ چھاپہ ماری کے دوران کار کا ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اورمحکمہ امتناعی کی ٹیمیں فرار ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہیں۔ گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر مالک اور اسمگلروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مزید قانونی اور مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan