
شکاگو میں بڑے سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماو¿ں کے ساتھ اعلیٰ سطحی بزنس گول میز کانفرنس
نئی دہلی/واشنگٹن، 29 اگست (ہ س)۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے عالمی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کا مرکز اور ٹیکنالوجی و اختراع کے مراکز قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے ان سے دنیا کے لیے مصنوعات تیار کرنے کے مقصد سے ہندوستان کی صلاحیتوں اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔
وزیر خزانہ کے دفتر نے ہفتہ کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ سیتارمن نے جمعہ کو شکاگو میں بڑے سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماو¿ں کے ساتھ اعلیٰ سطحی بزنس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی مضبوط ترقی کی شرح، اصلاحات کی رفتار اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع پر زور دیا۔
سیتارمن نے عالمی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کی بنیاد اور ٹیکنالوجی و اختراع کے مراکز قائم کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے ان سے ہندوستان کی افرادی قوت اور مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے لیے مینوفیکچرنگ کرنے کی اپیل کی۔
یہ گول میز کانفرنس شکاگو میں ہندوستان کے قونصل جنرل نے یو ایس-انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے ساتھ مل کر منعقد کی تھی۔ اجلاس کا مرکزی موضوع ”ہندوستان میں تعمیر—ہندوستان اور دنیا کے لیے“ تھا۔ اس میں مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل شعبے، مالیاتی خدمات، بنیادی ڈھانچے، فوڈ پروسیسنگ، دفاع اور جدید ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں موجود مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیتارمن نے اپنے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش کسی ایک شعبے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ گزشتہ دہائی میں ہونے والی وسیع پیمانے کی ترقی، ہنرمند افرادی قوت، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور مسلسل اصلاحات کے امتزاج پر مبنی ہے۔
سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے ”ہندوستان ہی کیوں، ابھی کیوں“ کے موضوع پر بات کی، جس میں مضبوط داخلی طلب، سرمایہ کاری پر مبنی ترقی، معاشی استحکام، باصلاحیت افرادی قوت کا بڑا ذخیرہ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا ڈیجیٹل و طبعی بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے عالمی کمپنیاں سپلائی چین اور سرمایہ کی تقسیم کا دوبارہ جائزہ لے رہی ہیں، ہندوستان نہ صرف ایک بڑی منڈی کے طور پر بلکہ طویل مدتی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے پلیٹ فارم کے طور پر بھی اپنی اہمیت بڑھا رہا ہے۔
دیگر امور کے علاوہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہندوستان میں مختلف شعبوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور ترقی پر بھی روشنی ڈالی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ