
جموں، 29 اگست (ہ س)۔
لداخ انتظامیہ نے جی ایس ٹی اور آبکاری قوانین کے تحت کمشنر کے اختیارات استعمال کرنے اور فرائض انجام دینے کے لیے دو سینئر افسران کی تقرری عمل میں لائی ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق لداخ انتظامیہ کے کمشنر سکریٹری تسیوانگ تھارچن، آئی اے اینڈ اے ایس کو مرکزی زیرانتظام علاقے کے ایکسائز ٹیکس قانون 2017 کے تحت ٹیکس کمشنر کے اختیارات اور فرائض سونپے گئے ہیں۔
دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت رومل سنگھ ڈونک ڈپٹی کمشنر لیہہ کو لداخ میں نافذ جموں و کشمیر آبکاری قانون 1958 کے تحت کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر