تاریخ کے آئینے میں 30 اگست: آئینی مسودہ کمیٹی کے چیئرمین بنے ڈاکٹر امبیڈکر
آئین ساز اسمبلی نے 29 اگست 1947 کو سات ارکان پر مشتمل آئینی مسودہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کے اگلے روز یعنی 30 اگست 1947 کو کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا تھا۔ کمیٹی نے دو سال کا وقت لے کر آئین کا مسودہ تیار
تاریخ کے آئینے میں 30 اگست: آئینی مسودہ کمیٹی کے چیئرمین بنے ڈاکٹر امبیڈکر


آئین ساز اسمبلی نے 29 اگست 1947 کو سات ارکان پر مشتمل آئینی مسودہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کے اگلے روز یعنی 30 اگست 1947 کو کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا تھا۔ کمیٹی نے دو سال کا وقت لے کر آئین کا مسودہ تیار کیا۔ اسے 26 نومبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی کے سامنے پیش کیا گیا۔ بعد میں 26 جنوری 1950 کو یہ نافذ ہوا اور ہمارا ملک جمہوریہ بنا۔

اہم واقعات

1659 — مغل حکمران شاہجہاں کے بڑے بیٹے دارا شکوہ کو ان کے چھوٹے بھائی اورنگ زیب کے حکم پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

1682 — ولیم پین انگلینڈ سے روانہ ہوئے اور بعد میں انہوں نے امریکہ میں پنسلوانیا کالونی قائم کی۔

1780 — جنرل بینیڈکٹ آرنلڈ نے ویسٹ پوائنٹ قلعے میں برطانوی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا وعدہ کیا۔

1806 — نیویارک شہر کا دوسرا یومیہ اخبار ’ڈیلی ایڈورٹائزر‘ آخری مرتبہ شائع ہوا۔

1835 — آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن کی بنیاد رکھی گئی۔

1928 — ہندوستان میں ’دی انڈیپنڈنس آف انڈیا لیگ‘ قائم کی گئی۔

1947 — ہندوستانی آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔

1951 — فلپائن اور امریکہ نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

1963 — امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان وائٹ ہاو¿س اور کریملن کے مابین بحرانی حالات میں براہِ راست بات چیت کے لیے ہاٹ لائن قائم کی گئی۔

1984 — خلائی شٹل ’ڈسکوری‘ نے پہلی بار پرواز کی۔

1991 — آذربائیجان نے سوویت یونین سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔

1999 — مشرقی تیمور کی آزادی کے لیے ریفرنڈم منعقد ہوا۔

1999 — مشرقی تیمور کے باشندوں نے انڈونیشیا سے آزادی کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیا۔ اقوام متحدہ نے 4 ستمبر کو نتائج کا اعلان کیا۔

2002 — تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

2003 — ملائم سنگھ یادو تیسری مرتبہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔

2007 — جرمنی کے دو سائنس داں گنٹر نیمٹز اور الفونس شٹال ہوفن نے البرٹ آئن اسٹائن کے نظریہ اضافیت کو غلط ثابت کرنے کا دعویٰ کیا۔

2007 — نیپال کی کوئی رال حکومت نے چار ماو¿ نواز باغیوں کو فرانس، ڈنمارک، آسٹریلیا اور ملائیشیا میں سفیر مقرر کیا۔

2007 — بنگلہ دیش حکومت نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

2014 — جنوبی افریقی ملک لیسوتھو کے وزیر اعظم ٹام تھابانے فوج کی جانب سے مبینہ طور پر تختہ الٹنے کی کوشش کے بعد جنوبی افریقہ فرار ہو گئے۔

پیدائش

1559 — جہاںگیر (سلیم)، اکبر کے بیٹے اور مغل خاندان کے حکمران۔

1797 — میری شیلی، مشہور گوتھک ناول ’فرینکنسٹائن‘ کی مصنفہ۔

1888 — کنائی لال دت، ہندوستان کی آزادی کے لیے پھانسی کے پھندے پر جھولنے والے امر شہیدوں میں سے ایک۔

1895 — سردار حکم سنگھ، ہندوستانی سیاست داں اور سابق لوک سبھا اسپیکر۔

1900 — بیر بھان بھاٹیہ، ہندوستانی طبیب۔

1903 — بھگوتی چرن ورما، ہندی کے معروف ادیب۔

1918 — بنائک آچاریہ، اوڈیشہ کے نویں وزیر اعلیٰ۔

1923 — شیلندر، ہندی فلموں کے معروف نغمہ نگار۔

1954 — روی شنکر پرساد، ہندوستان کے معروف سیاست دان اور سینئر وکیل۔

انتقال

1659 — دارا شکوہ، جنہیں اورنگ زیب کے حکم پر قتل کر دیا گیا۔

1952 — اوسبورن اسمتھ، ریزرو بینک آف انڈیا کے پہلے گورنر۔

1976 — جی پی سری واستو، ہندی ادیب۔

2008 — کرشن کمار برلا، معروف صنعت کار۔

2014 — بپن چندر، معروف تاریخ داں۔

اہم مواقع

چھوٹی صنعتوں کا قومی دن

بین الاقوامی لاپتہ اور متنازع افراد کا دن

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande