
کنڑ سپر اسٹار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ 26 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بنی اس ایکشن تھرلر نے پہلے دن 101.10 کروڑ روپے کا شاندار نیٹ کلیکشن کر کے کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیے تھے۔ تاہم، دوسرے دن فلم کی کمائی میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ سیکنلک کے مطابق، ’ٹاکسک‘ نے ریلیز کے دوسرے دن 37.65 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں فلم کا کل نیٹ کلیکشن 138.75 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس میں ہندی سے 24.25 کروڑ روپے، جبکہ دیگر زبانوں سے 13.40 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی۔ فلم کا ورلڈ وائڈ گراس کلیکشن اب تک 190.10 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔
عمران ہاشمی کی ’آوارہ پن 2‘ بھی باکس آفس پر اپنی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ 14 اگست کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی رفتار اب ضرور دھیمی پڑ گئی ہے، لیکن یہ مسلسل کمائی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فلم نے ریلیز کے 14 ویں دن 60 لاکھ روپے کا کاروبار کیا، جبکہ 13 ویں دن اس کی کمائی 90 لاکھ روپے رہی تھی۔ فلم کا ہندوستان میں کل نیٹ کلیکشن 144.25 کروڑ روپے ہو گیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں یہ 203.70 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر چکی ہے۔
یش کی ’ٹاکسک‘ میں کیارا اڈوانی، نین تارا اور تارا ستاریہ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں ہیں۔ دوسری طرف، ’آوارہ پن 2‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ دشا پاٹنی اور شبانہ اعظمی نظر آرہی ہیں۔ ’ٹاکسک‘ نے اگرچہ دوسرے دن پہلے دن کے مقابلے آدھی سے بھی کم کمائی کی ہو، لیکن دو دنوں میں 138 کروڑ روپے سے زیادہ کا نیٹ کاروبار فلم کے لیے مضبوط شروعات مانی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن