اے ایف سی انڈر-17 ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کی تیاری میں بھارت، فلپائن کے خلاف کھیلے گا دو دوستانہ میچ
نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ بھارتی انڈر-17 خواتین فٹ بال ٹیم اے ایف سی انڈر-17 ویمنز ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ستمبر میں فلپائن کے خلاف دو بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ دونوں مقابلے 26 اور 29 ستمبر کو گوا میں ک
اے ایف سی انڈر-17 ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کی تیاری میں بھارت، فلپائن کے خلاف کھیلے گا دو دوستانہ میچ


نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔

بھارتی انڈر-17 خواتین فٹ بال ٹیم اے ایف سی انڈر-17 ویمنز ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ستمبر میں فلپائن کے خلاف دو بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ دونوں مقابلے 26 اور 29 ستمبر کو گوا میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم دونوں میچوں کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بھارت اور فلپائن کی انڈر-17 خواتین ٹیموں کے درمیان یہ صرف دوسرا مقابلہ ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2017 اے ایف سی انڈر-16 ویمنز چیمپئن شپ کوالیفائرز میں آمنے سامنے ہوئی تھیں، جہاں فلپائن نے بھارت کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

ہیڈ کوچ یوآکیم الیگزینڈرسن کی قیادت میں بھارتی ٹیم فی الحال تاشقند میں ازبکستان کے خلاف دو دوستانہ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ جمعرات کو کھیلے گئے پہلے مقابلے میں دونوں ٹیمیں گول کے بغیر برابر رہیں، جبکہ دوسرا مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

فلپائن کے خلاف ہونے والے دونوں مقابلے کوالیفائرز سے قبل بھارتی ٹیم کے آخری پریکٹس میچ ہوں گے۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور روانہ ہوگی، جہاں 5 سے 11 اکتوبر تک اے ایف سی انڈر-17 ویمنز ایشین کپ چین 2027 کوالیفائرز کھیلے جائیں گے۔

بھارت اپنی مہم کا آغاز 5 اکتوبر کو عراق کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد 8 اکتوبر کو شام اور 11 اکتوبر کو میزبان ملیشیاکے خلاف مقابلہ ہوگا۔

بھارتی ٹیم کی نظریں مسلسل دوسری بار اے ایف سی انڈر-17 ویمنز ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوں گی۔ گزشتہ مرتبہ چین کے سوزو میں منعقدہ مقابلے میں ینگ ٹائیگریس نے پہلی بار ٹورنامنٹ کے ناک آو¿ٹ مرحلے میں پہنچ کر تاریخ رقم کی تھی۔ اب ٹیم اس کارکردگی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مسلسل دوسری بار ایشین کپ میں جگہ بنانے کے ہدف کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande