
جموں وکشمیر حکومت نے پولیس محکمہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے
جموں،28 اگست (ہ س)۔
جموں و کشمیر حکومت نے پولیس محکمہ میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 14 سینئر افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکومتی حکم نامہ کے تحت یہ تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔حکم نامے کے مطابق سجیت کمار، آئی پی ایس کو آئی جی پی کشمیر زون جبکہ تیجندر سنگھ، آئی پی ایس کو آئی جی جموں زون تعینات کیا گیا ہے۔ایم کے سنہا، آئی پی ایس کو اے ڈی جی ہیڈکوارٹرز سے منتقل کرکے اے ڈی جی سی آئی ڈی، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ نتیش کمار، آئی پی ایس کو اے ڈی جی سی آئی ڈی کے عہدے سے منتقل کرکے اے ڈی جی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح شکتی کمار پاٹھک، آئی پی ایس کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو تعینات کیا گیا ہے۔ اتم چند، آئی پی ایس کو آئی جی پی ریلوے، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ مزید احکامات تک آئی جی پی پولیس آپریشنز اینڈ سروسز کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
بھیم سین توتی، آئی پی ایس کو آئی جی جموں زون کے عہدے سے منتقل کرکے آئی جی ہیڈکوارٹرز، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ وویک گپتا، آئی پی ایس کو آئی جی پی ریلوے سے منتقل کرکے آئی جی پی سیکورٹی، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔مبشر لطیفی عامر، آئی پی ایس کو ڈی آئی جی پرسنل، پولیس ہیڈکوارٹرز کے عہدے سے منتقل کرکے ڈی آئی جی آئی آر کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی سطح پر ساحل سارنگل، آئی پی ایس کو ایس ایس پی ہندواڑہ سے منتقل کرکے ایس ایس پی پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔ سنی گپتا، آئی پی ایس کو ایڈیشنل ایس پی اننت ناگ کے عہدے سے منتقل کرکے ایس ایس پی کشتواڑ مقرر کیا گیا ہے۔طاہر سلیم خان، جے کے پی ایس کو آئی جی کشمیر زون کے ایس او کے عہدے سے منتقل کرکے ایس ایس پی ہندواڑہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ مظفر احمد شاہ، جے کے پی ایس کو ایس ایس پی اسپیشل کرائم ونگ کشمیر سے منتقل کرکے ایس او ٹو آئی جی کشمیر زون مقرر کیا گیا ہے۔نریش سنگھ، جے کے پی ایس کو ایس ایس پی کشتواڑ کے عہدے سے منتقل کرکے ایس ایس پی راجوری تعینات کیا گیا ہے۔یہ احکامات لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر جاری کیے گئے ہیں، جن پر محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری چندرکر بھارتی، آئی اے ایس کے دستخط ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر