کندیلا گاؤں میں ہونے والے قتل کے مرکزی ملزم ہسٹری شیٹر راج منی سنگھ سمیت تین گرفتار
ایودھیا، 28 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع ایودھیا میں پوراکلندر تھانہ علاقے کے کندیلا گاؤں میں ہوئے قتل کا پولیس نے جمعہ کو انکشاف کر دیا۔ 25 اگست کو ہسٹری شیٹر رام لگن موریہ کو گولی اور بم مار کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل کے معاملے میں مرکزی ملزم ہسٹ
کندیلا گاو¿ں میں ہونے والے قتل کے مرکزی ملزم ہسٹری شیٹر راج منی سنگھ سمیت تین گرفتار


ایودھیا، 28 اگست (ہ س)۔

اتر پردیش کے ضلع ایودھیا میں پوراکلندر تھانہ علاقے کے کندیلا گاؤں میں ہوئے قتل کا پولیس نے جمعہ کو انکشاف کر دیا۔ 25 اگست کو ہسٹری شیٹر رام لگن موریہ کو گولی اور بم مار کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل کے معاملے میں مرکزی ملزم ہسٹری شیٹر راج منی سنگھ سمیت تین ملزمان کو سواٹ/سرویلانس اور پوراکلندر تھانے کی مشترکہ پولیس ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں راج منی سنگھ، دیپک پرجاپتی اور منیش شرما شامل ہیں۔ واردات میں استعمال ہونے والی ایک کار، ایک پستول، ایک میگزین اور 4 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ پرانی زمین اور راستے کے تنازعے کی وجہ سے قتل کی سازش رچی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق 22 اگست کو ملزمان نے لکھنؤ سے فرضی شناختی کارڈ پر سیاہ رنگ کی ہنڈ ئی ورنا کار خریدی تھی۔ 25 اگست کی شام کندیلا گاؤں کی نہر کی پلیا پر رام لگن موریہ پر حملہ کیا گیا۔ گولی اور بم سے کیے گئے حملے میں رام لگن موریہ کی موت ہو گئی۔ حملے میں رام لگن کی والدہ پاروتی دیوی بھی شدید زخمی ہوئی تھیں، جن کا لکھنؤ ٹراما سینٹر میں علاج جاری ہے۔ سواٹ، سرویلانس اور پوراکلندر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی، جبکہ پانچ ملزمان ابھی فرار ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو گروور نے جمعہ کو بتایا کہ قتل کی واردات انجام دینے والے تین مطلوب ملزمان کو سواٹ/سرویلانس اور پوراکلندر تھانے کی مشترکہ پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایک کار، ایک پستول، ایک میگزین اور 4 کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande