
کنڑ سپر اسٹار یش کی انتہائی متوقع فلم ”ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس“ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھریلر فلم نے پہلے ہی دن 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا۔ اہم بات یہ ہے کہ فلم کو ناقدین اور ناظرین کی طرف سے ملے -جلے ریویو ملے ہیں۔ بہت سے ناظرین نے فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور ہدایت کاری سے مایوسی کا اظہار کیا، لیکن اس سے فلم کی کمائی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
سیکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، فلم’ٹاکسک‘ نے اپنے پہلے دن 101.10 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا۔ فلم کو سب سے زیادہ فائدہ ہندی بیلٹ سے ہوا، جہاں اس نے 55 کروڑ روپے کمائے۔ وہیں،اس نے کنڑ میں 23.30 کروڑ روپے، تیلگو میں 16 کروڑ روپے، تمل میں 5.50 کروڑ روپے اور ملیالم میں 1.30 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے اپنے پہلے دن 24,579 شوز کے ساتھ 120.75 کروڑ روپے کا گراس کلیکشن کیا، جب کہ اس کا ورلڈ وائڈ کلیکشن 140.75 کروڑ روپے بتایا گیا ہے۔
اس شاندار اوپننگ کے ساتھ، فلم ’ٹاکسک‘ نے ’پٹھان‘ (57 کروڑ)، ’جوان‘ (75 کروڑ)،’جانور‘ (63.80 کروڑ) اور ’کالکی 2898 اے ڈی ‘ (95.30 کروڑ) جیسی فلموں کے پہلے دن کے کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تاہم، یش اپنی ہی فلم ’کے جی ایف چیپٹر 2‘ کا 116 کروڑ روپے کا افتتاحی ریکارڈ توڑنے سے محروم ر ہ گئے ۔ وہیں، فلم رنویر سنگھ کی ’دھرندھر 2‘ کے 102.55 کروڑ روپے کے ریکارڈ سے بھی فلم معمولی فرق سے پیچھے رہ گئی۔ فلم میں یش کے ساتھ کیارا اڈوانی، نین تارا، تارا ستاریا اور رکمنی وسنت اہم کرداروں میں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد