منوج باجپئی کی فلم ’لاسٹ مین ان ٹاور‘ کا ٹیزر جاری
منوج باجپئی کی آنے والی فلم ’لاسٹ مین ان ٹاور‘ کا دمدار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ بین ریکھی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم معروف مصنف اروند اڈیگا کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے۔ اداکار رانا دگوبتی اس فلم کو اپنے پروڈکشن ہاؤس، اسپرٹ میڈیا کے تحت
Teaser-film-Last-Man-in-Tower


منوج باجپئی کی آنے والی فلم ’لاسٹ مین ان ٹاور‘ کا دمدار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ بین ریکھی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم معروف مصنف اروند اڈیگا کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے۔ اداکار رانا دگوبتی اس فلم کو اپنے پروڈکشن ہاؤس، اسپرٹ میڈیا کے تحت پروڈیوس کررہے ہیں۔2025 میں شروع ہوئے اس پروڈکشن ہاؤس کی یہ پہلی ہندی فیچر فلم ہے۔ منوج کو آخری بار ”گورنر: دی سائلنٹ سیویور“ میں دیکھا گیا تھا۔

لاسٹ مین ان ٹاور کے ٹیزر میں منوج باجپائی ایک ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹیزر کا آغاز ان کے کردار کے ایک اسکول کی چھت پر کھڑے ہونے سے ہوتا ہے، جہاں وہ کہتے ہیں’ ’انسان صرف اتنا نہیں ہو سکتا ، جتناسماج یا اس کے آس پاس کے لوگ اسے جانتے ہیں۔“ اس کے بعد کہانی میں ان کے کردار اور ان کی برادری کے درمیان ٹکراو کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ ٹیزر فلم کے سنجیدہ سماجی موضوعات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

منوج باجپائی کے علاوہ فلم میں دیویا دتہ اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ اس کہانی میں ایک ایسے شخص کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے جو اپنے اردگرد موجود لوگوں اور سماجی نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ”لاسٹ مین ان دی ٹاور“ 11 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ باکس آفس پراس کا سامنا اکشے کمار کی آنے والی فلم ’حیوان‘ سے ہو گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande