
کرن جوہر کا ریئلٹی شو ”دی ٹریٹرز انڈیا سیزن 2“ اب اپنے فینالے کی جانب بڑھ رہا ہے اور ہر نئے ایپی سوڈ کے ساتھ مقابلہ مزید دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ ایمیزون پرائم ویڈیو پر جاری اگلے تین ایپی سوڈ میں کئی چونکا دینے والے ایوکشن دیکھنے کو ملے ۔ان میں سب سے حیران کن ایوکشن اداکارہ ریا چکرورتی کا رہا۔ ریا شروع سے ہی ’انوسینٹ‘بن کر کھیل رہی تھیں، لیکن ساتھی کنٹسٹنٹ کے شکوک کے گھیرے میں آنے کے بعد انہیں شو چھوڑنا پڑا۔
ریا ”سرکل آف شک“میں خود کو بے قصور ثابت کرنے میں ناکام رہیں اور ان کا سفر ختم ہو گیا۔ شو سے رخصتی کے دوران وہ جذباتی نظر آئیں۔انہوں نے ’ڈیجا وو“ کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے کہا، ”یہ سب کچھ پہلے بھی ہو چکا ہے... میں اپنی زندگی کے دوسرے باب میں ہوں۔تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ میں بے قصور ہوں۔ ہمیشہ سے رہی ہوں،ہمیشہ رہوں گی۔“ اس کے بعد ریا نے تمام کنٹسٹنٹ سے معافی مانگی اور امید ظاہر کی کہ وہ شو سے باہر بھی اچھے دوست بنے رہیں گے۔
ریا کے ڈیجا وو والے بیان نے ان کے ماضی کے تنازعات کی یادیں بھی تازہ کر دیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سامنے آئے ڈرگس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریا کو گرفتار کیا تھا تھا۔ بعد میں انہیں کلین چٹ ملنے کی بات سامنے آئی تھی۔ ریا کے بعد اداکارہ شویتا تیواری اور کنٹنٹ کریئٹر انش بھی باہر ہوئے۔ ریپر اکا کو ٹاسک مکمل نہ کرنے پر باہر کر دیا گیا، جبکہ کنٹسٹنٹ نے ٹریٹر شہنیل گل کو پکڑ لیا اور ان کا کھیل بھی ختم کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد