
ہندوستانی تحریک آزادی کی تاریخ میں 28 اگست کی تاریخ خاص اہمیت رکھتی ہے۔ سال 1928 کے اسی دور میں ہندوستان کے آئینی مستقبل کے حوالے سے ایک اہم دستاویز سامنے آئی، جسے نہرو رپورٹ کے نام سے جانا گیا۔ اس رپورٹ نے پہلی بار ہندوستانیوں کی جانب سے ملک کے لیے آئینی نظام اور خود مختار حکومت کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔
نہرو رپورٹ کل جماعتی کانفرنس کی پہل پر تیار کی گئی تھی۔ اس کی قیادت پنڈت موتی لعل نہرو نے کی تھی، جبکہ کمیٹی میں ملک کے کئی سرکردہ سیاسی رہنما شامل تھے۔
رپورٹ میں برطانوی حکومت کے تحت ہندوستان کے لیے خود مختار نظامِ حکومت کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس میں شہری حقوق، مرکز اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم نیز جوابدہ حکومت جیسے امور پر اہم تجاویز دی گئیں۔ اسے ہندوستان کے عوام کی جانب سے تیار کردہ آئینی ڈھانچے کی ابتدائی اور اہم ترین کوششوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1521 - ترکیہ کے سلطان سلیمان اول کے فوجیوں نے بلغراد پر قبضہ کیا۔
1600 - مغلوں نے احمد نگر پر قبضہ کیا۔
1858 - انگلیوں کے نشانات کو شناخت کا ذریعہ بنانے والے برطانوی ولیم جیمز ہرشل کی پیدائش ہوئی۔
1896 - معروف اردو شاعر فراق گورکھپوری کی پیدائش۔
1904 - کلکتہ سے بیرک پور تک پہلی کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
1914 - پہلی جنگِ عظیم کا آغاز ہوا۔
1913 - بھوپال ریاست کی شہزادی اور ہندوستان کی پہلی خاتون پائلٹ عابدہ سلطان کی پیدائش۔
1916 - پہلی جنگِ عظیم میں اٹلی نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1928 - ہندوستان کے مشہور ستار نواز ولایت خاں کی پیدائش۔
1955 - شکاگو کے سیاہ فام نوجوان ایمٹ ٹل کو مسیسیپی میں اغوا کر لیا گیا، جو بعد میں ان کے بہیمانہ قتل کا سبب بنا۔ ان کی موت نے شہری حقوق کی تحریک کو تیز کیا۔
1972 - جنرل انشورنس بزنس نیشنلائزیشن بل منظور کیا گیا۔
1975 - ہندوستانی فوجی افسر انوج نیر – بعد از مرگ سب سے بڑے بہادری کے اعزاز ’مہاویر چکر‘ سے سرفراز۔
1984 - سوویت یونین نے زیر زمین جوہری تجربہ کیا۔
1986 - بھاگیا شری ساٹھے شطرنج میں گرینڈ ماسٹر بننے والی پہلی خاتون بنیں۔
1990 - عراق نے کویت کو اپنا 19 واں صوبہ قرار دیا۔
1992 - سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔
1999 - میجر سمیر کوتوال آسام میں عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کے ساتھ لڑائی میں شہید ہو گئے۔
2001 - پاک-ہند سرحد پر فائرنگ، پاکستان کے 8 فوجی ہلاک۔
2006 - دنیا کی سب سے طویل العمر خاتون ماریا ایسٹر ڈی کاپوولا کا ایکواڈور میں انتقال۔
2008 - ریزرو بینک آف انڈیا نے 1999 اور 2000 کے تمام نوٹوں کو گردش سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔
2008 - وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بہار میں آنے والے سیلاب کو قومی آفت قرار دیا۔
2008 - بین الاقوامی سطح پر معروف میگزین ’فوربس‘ نے اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ مایاوتی کو دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین میں شامل کیا۔
2011 - انا ہزارے نے دہلی میں 13 دنوں پر محیط اپنی بھوک ہڑتال ختم کی، جب ہندوستانی پارلیمنٹ نے ان کے مطالبات کی حمایت میں قرارداد منظور کی۔
2013 - گجرات کے وڈودرا شہر میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 11 افراد کی موت۔
2017 - پی وی سندھو نے بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن