
سرینگر 25 اگست (ہ س)۔ سرینگر کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے منگل کو کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے استعفیٰ کے مطالبے کا جواب دیں گے اور یہ برقرار رکھتے ہوئے کہ وہ تجربہ کار رہنما کو بہت احترام کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روح اللہ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ فاروق عبداللہ ان سے کچھ مانگیں اور وہ اسے نہ دیں۔ ’یہ ممکن نہیں کہ میں انہیں خالی ہاتھ واپس بھیج دوں‘۔ روح اللہ ڈاکٹر فاروق کے دۓ گۓ بیان سے متعلق ایک سوال کا میڈیا کوجواب دے رہے تھے کہ انہیں لوک سبھا سے استعفیٰ دینا چاہئے اور عوام سے نیا مینڈیٹ لینا چاہئے۔روح اللہ نے کہا کہ انہوں نے اس عمر میں مجھ سے کچھ مانگا ہے۔ میں ان کی عزت کرتا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ وہ مجھ سے کچھ مانگے اور میں انہیں خالی ہاتھ واپس کر دوں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ فاروق عبداللہ کے چیلنج کو قبول کریں گے، روح اللہ نے کہا کہ وہ چند دنوں میں جواب دیں گے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir