
14 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی آواراپن 2 باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دوسرے ہفتے میں فلم کی کمائی میں 11 ویں دن یعنی پیر کو کمی دیکھی گئی لیکن اس کے باوجود فلم نے اکشے کمار کی 'ویلکم ٹو دی جنگل' کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ، آواراپن 2 نے 2026 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی ٹاپ 5 کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
ساکنلک کے مطابق، آواراپن 2 نے اپنی ریلیز کے 11 ویں دن 2.75 کروڑ روپے کاکاروبار کیا۔ اس کے ساتھ، فلم کا گھریلو خالص مجموعہ 139 کروڑ روپے اور گھریلو مجموعی کلکشن165.75 کروڑ روپے ہے۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اس فلم نے اب تک 196.55 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی 200 کروڑ روپے کے عالمی کلب میں شامل ہو جائے گی۔ نتن ککڑ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عمران ہاشمی، دیشا پاٹنی اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
139 کروڑ روپے کی گھریلو کاروبارکے ساتھ، آوارپن 2 نے اکشے کمار کی ویلکم ٹو دی جنگل کی 137.93 کروڑ روپے کی لائف ٹائم کلکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2026 کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں دھورندھر 2 1,186.32 کروڑ روپے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد بارڈر 2 362.76 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبرپر، بھوت بنگلہ 199.23 کروڑ روپے اور دھمال 4 177.91 کروڑ روپے کے ساتھ آگے ہے۔ آوارپن 2 اسی فہرست میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ یہ فلم عمران ہاشمی کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم آواراپن کا سیکوئل ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی