
پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی انتہائی متوقع کرائم تھریلر فلم’حیوان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کے وی این پروڈکشنکے پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں سیف علی خان اور اکشے کمار مرکزی کردار وں میں ہیں۔
ٹریلر میں سیف ایک نابینا روہن کپور کے کردار میں نظر آتے ہیں جو اکیلے ایچ بچی کی پرورش کر رہا ہے۔ وہیں، اکشے کمار نے ایک بے رحم اور سائیکوپیتھسیریل کلر کا کردار ادا کیا ہے، جو لڑکیوں کو قتل کرتا ہے اور ٹریلر میں اس کا خوفناک پہلو نظر آتا ہے۔
ٹریلر کا آغاز روہن کپور سے ہوتا ہے، جو بصارت سے محروم ہونے کے باوجود مارشل آرٹس کا ماہر اور ایک بچی کا کیئر ٹیکر ہے۔ جب خونخوار سیریل کلر کی نظر لڑکی پر پڑتی ہے تو روہن کے سامنے اسے بچانے کا چیلنج درپیش ہوتا ہے۔ شروع میں اپنے اندھے پن کی وجہ سے بے بس نظر آ نے والا روہن آہستہ آہستہ اپنی کمزوری کو اپنی سب سے بڑی طاقت بنا لیتا ہے۔ دوسری جانب، اکشے کا کردار انتہائی پرتشدد اور خوفناک نظر آتا ہے، جو فلم میں سیف کے کردار کے لیے ایک بڑا چیلنج بند کر سامنے آتاہے۔ حیوان میں بومن ایرانی، سیامی کھیر اور شریا پلگاو¿نکر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹریلر ایکشن، سسپنس اور جذباتی ڈرامے سے بھرا ہوا ہے اور سیف-اکشے کے تصادم سے جوش بڑھ جاتا ہے۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 11 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد