
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں پیر کو ابتدائی کاروبار کے دوران دباؤ نظر آیا۔ اگرچہ کاروبار کا آغاز معمولی تیزی کے ساتھ ہوا، لیکن بازار کھلتے ہی خریداری کے باعث سینسیکس اور نفٹی میں تیزی آئی، جو زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی۔ کچھ ہی دیر بعد فروخت کا دباؤ بڑھنے سے دونوں اہم اشاریوں کی رفتار کمزور پڑ گئی۔ تاہم راحت کی بات یہ رہی کہ دونوں اشاریے مسلسل سبز نشان میں برقرار رہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.11 فیصد اور نفٹی 0.09 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)کا سینسیکس 88.73 پوائنٹس یعنی 0.11 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,629.56 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداری بڑھنے سے سینسیکس کچھ ہی دیر میں تقریباً 250 پوائنٹس چڑھ کر 77,789.40 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد فروخت شروع ہونے سے اس کی رفتار کمزور پڑ گئی۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10:15 بجے سینسیکس 82.02 پوائنٹس یعنی 0.11 فیصد کی تیزی کے ساتھ 77,622.85 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 33.05 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,285.05 پوائنٹس پر کھلا۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کے سبب پہلے پانچ منٹ میں ہی نفٹی 60 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 24,313 پوائنٹس تک پہنچ گیا، لیکن اس کے بعد فروخت کا دباؤ بڑھنے سے اس کی رفتار کمزور پڑنے لگی۔ صبح 10:15 بجے نفٹی 21.80 پوائنٹس یعنی 0.09 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 24,273.80 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔اب تک کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2,835 شیئروں میں فعال کاروبار جاری تھا۔ ان میں سے 1,966 شیئر منافع کے ساتھ سبز نشان میں، جبکہ 869 شیئر خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں کے شیئروں میں سے 15 سبز اور 15 سرخ نشان میں رہے۔ اسی طرح نفٹی کے 50 شیئروں میں سے 28 شیئر تیزی اور 22 شیئر گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران بڑی کمپنیوں میں ہنڈالکو انڈسٹریز، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، بجاج آٹو اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے شیئرز میں 1.68 فیصد سے 0.70 فیصد تک کی تیزی دیکھی گئی۔ دوسری جانب بھارت الیکٹرانکس، پاور گرڈ کارپوریشن، اڈانی پورٹس، ایشین پینٹس اور ایکسس بینک کے شیئرز میں 0.91 فیصد سے 0.50 فیصد تک کی گراوٹ رہی۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن، جمعہ کو سینسیکس 3.11 پوائنٹس یعنی 0.004 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 77,540.83 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی 20.15 پوائنٹس یعنی 0.08 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 24,252 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan