بھارت کے خلاف ٹی-20 سیریز سے نوین الحق بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔ افغانستان کے تیز گیند باز نوین الحق ہندوستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی-20 بین الاقوامی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب کیے جانے کے ساتھ طویل عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ سیریز افغانستان کے نئے ٹ
بھارت کے خلاف ٹی-20 سیریز سے نوین الحق بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے


نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔

افغانستان کے تیز گیند باز نوین الحق ہندوستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی-20 بین الاقوامی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب کیے جانے کے ساتھ طویل عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ سیریز افغانستان کے نئے ٹی-20 کپتان ابراہیم زدران کی کپتانی میں پہلا اسائنمنٹ بھی ہوگی۔

نوین کندھے کی چوٹ کے باعث طویل عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر تھے۔ چوٹ کی وجہ سے وہ گزشتہ سال ایشیا کپ اور اس سال کھیلے گئے ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بعد میں ان کے دائیں کندھے میں اسٹریس فریکچر کے لیے سرجری کرائی گئی۔

26 سالہ نوین نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے افغانستان کے لیے اپنا آخری بین الاقوامی میچ دسمبر 2024 میں کھیلا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے تجربہ کار آل راو¿نڈر گلبدین نائب کی بھی ٹیم میں واپسی کی تصدیق کی ہے۔ ان کی موجودگی سے ٹیم کے مڈل آرڈر اور بولنگ شعبے کو مضبوطی ملنے کی امید ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ اور شپگیزہ کرکٹ لیگ میں شاندار کارکردگی کے بعد بغیر کسی بین الاقوامی تجربے کے وکٹ کیپر نور رحمان کو بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

15 رکنی ٹیم میں راشد خان، محمد نبی، نور احمد اور ننگیال کھروٹی کی شکل میں چار اسپن بولرز شامل ہیں۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان تین ٹی-20 بین الاقوامی میچ 13، 15 اور 17 ستمبر کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande