کولمبو ٹیسٹ: بھارت نے 503/9 پر اننگز ڈکلیئر کی، دھرو جوریل نے ناٹ آؤٹ 115 رنوں کی سنچری بنائی
سری لنکا کی خراب شروعات، صرف 8 رنز پر 2 وکٹیں گنوائیں کولمبو، 24 اگست (ہ س)۔ دھرو جوریل کے شاندار ناٹ آو¿ٹ 115 رنز کی بدولت بھارت نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 503 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ جوریل نے اپنے ٹ
کولمبو ٹیسٹ: بھارت نے 503/9 پر اننگز ڈکلیئر کی، دھرو جوریل نے ناٹ آو¿ٹ 115 رنوں کی سنچری بنائی


سری لنکا کی خراب شروعات، صرف 8 رنز پر 2 وکٹیں گنوائیں

کولمبو، 24 اگست (ہ س)۔

دھرو جوریل کے شاندار ناٹ آو¿ٹ 115 رنز کی بدولت بھارت نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 503 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ جوریل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری بنائی اور نچلے نمبر کے بلے بازوں کے ساتھ اہم شراکت داریاں کرتے ہوئے بھارت کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ جواب میں دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے صرف 8 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دی تھیں۔

جوریل نے 177 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے رشبھ پنت کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 112 رنز کی شراکت داری کی۔ پنت نے 63 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے فاسٹ بولر اسیتھا فرنانڈو سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 106 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پربھات جے سوریا اور کیشرا نوانتھا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم دونوں ہندوستانی بلے بازوں پر خاطر خواہ دباو¿ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

بارش کے بعد جوریل نے سنچری مکمل کی

تقریباً 2 گھنٹے 10 منٹ تک بارش سے متاثر رہنے کے بعد جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو جوریل 95 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور اپنی سنچری سے صرف 5 رنز دور تھے۔ انہوں نے محمد سراج کے ساتھ محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور سری لنکائی بولروں کے دباو¿ کے باوجود اپنی وکٹ محفوظ رکھی۔

22 گیندوں کے انتظار کے بعد جوریل نے فرنانڈو کی فل لینتھ گیند کو گیند با زکے اوپر سے کھیل کر اپنی سنچری مکمل کی۔

اس کے بعد انہوں نے بازو اوپر اٹھا کر ”جے جوان، جے کسان“ کا ٹیٹو دکھاتے ہوئے سنچری کا جشن منایا۔ سراج نے بھی میدان کے درمیان انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی۔

سنچری مکمل کرنے کے بعد جوریل نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور فرنانڈو کی گیند پر لانگ آن کے اوپر سے چھکا لگایا۔ اس کے بعد پربھات جے سوریا نے سراج کو ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کر دیا۔ سراج نے 29 گیندوں کا سامنا کیا اور بھارت نے اس وکٹ کے لیے لیا گیا ریویو بھی گنوا دیا۔

پرسدھ کرشنا کے ساتھ مل کر جوریل نے فرنانڈو کی گیند پر ایک اور چھکا لگایا۔ کرشنا نے کور کے راستے چوکا لگا کر بھارت کا اسکور 500 کے پار پہنچا دیا۔ اس کے فوراً بعد کپتان شبھمن گل نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

بارش نے پھر خلل ڈالا، خراب روشنی کے باعث دن کا کھیل جلد ختم

بھارت کی جانب سے 503/9 پر اننگز ڈکلیئر کیے جانے کے بعد سری لنکا کی ٹیم جیسے ہی بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری، سراج کے صرف 2 گیندیں پھینکنے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہو گئی۔ اس کے بعد جب کھیل شروع ہوا تو دوسرے اوور میں پرسدھ کرشنا نے لہِرو اڈارا کو پویلین بھیج دیا۔ اڈارا نے ایک رن بنایا اور سلپ میں یشسوی جیسوال نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔

اگلے اوور میں مانَو سدھار نے پربھات جے سوریا (2) کو آو¿ٹ کرکے سری لنکا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ سری لنکا نے صرف 3 اوورز میں 8 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔ اسی وقت امپائرز نے خراب روشنی کے باعث دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande