
نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلی پاٹل کی فلم 'سیلوی' کا ورلڈ پریمیئر 31 ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ویژن ایشیا سیکشن میں ہوگا۔ تامل مصنف-ہدایت کار سیلیش رتھن کمار کی یہ پہلی فیچر فلم 6 سے 15 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والے باوقار فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔ اس فلم میں انجلی خاتون مرکزی کردار میں ہیں اور اسے ان کے بینر اناہت فلمز کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے۔
سیلوی کی کہانی گھر کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی زندگیوں پر مرکوز ہے جن کی جدوجہد پر اکثر معاشرے کا دھیان نہیں جاتا۔ فلم میں دیکھ بھال، ہجرت، دوستی، جرم، تھکاوٹ اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے جاری رکھنے کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ سیلیش نے سنیماٹوگرافر بھارگو سریدھر کے ساتھ مل کر فلم کی کہانی لکھی ہے۔ فلم کی تحریک گھر کی دیکھ بھال کرنے والی نرسوں سے ملی جنہوں نے بھارگو کی ماں کی سنگین بیماری کے دوران کئی مہینوں تک ان کی دیکھ بھال کی۔ فلم کی ایڈیٹنگ نو بار نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے والے اے سریکر پرساد نے کی ہے، جبکہ ساو¿نڈ ڈیزائن آنند کرشنامورتی نے سنبھالا ہے۔
انجلی پاٹل نے کہا کہ ایک اداکارہ اور پروڈیوسر کے طور پر 'سیلوی' ان کے لیے ایسی کہانیاں سامنے لانے کا ایک ذریعہ ہے جس کو بتانے کے لیے صبر اور حساسیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بوسان میں فلم کے پریمیئر کو ٹیم کے لیے فخر کا ایک بہت بڑا مقام قرار دیا۔ 'سیلوی' کو ریڈ سی فنڈ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے اور اسے ہانگ کانگ ایشیا فلم فنانسنگ کی بھی حمایت حاصل ہے۔ ویژن ایشیا کے ذریعے اس فلم کو ایشیا میں ابھرتے ہوئے فلم سازوں کے درمیان عالمی سامعین تک پہنچنے کا ایک اہم موقع ملے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی