سلمان خان بنیں گے ’کافی ود کرن 9‘ کے خاص مہمان
کرن جوہر کا مقبول چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ اپنے 9ویں سیزن کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ شو کی باضابطہ پریمیئر تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے، لیکن رپورٹس کے مطابق اس کا نیا سیزن اکتوبر یا نومبر میں ناظرین کے درمیان آ سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلمان خان
سلمان خان بنیں گے ’کافی ود کرن 9‘ کے خاص مہمان


کرن جوہر کا مقبول چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ اپنے 9ویں سیزن کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ شو کی باضابطہ پریمیئر تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے، لیکن رپورٹس کے مطابق اس کا نیا سیزن اکتوبر یا نومبر میں ناظرین کے درمیان آ سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلمان خان ’کافی ود کرن 9‘ کے پہلے مہمان ہوں گے اور اس بار اداکار شو میں اکیلے نظر آئیں گے۔ شو کی پریمیئر قسط کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ذرائع نے سلمان خان کی شو میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار نے پریمیئر قسط میں کرن جوہر کے ساتھ شامل ہونے کے لیے اپنی رضامندی دے دی ہے۔ تاہم، قسط سے متعلق دیگر تفصیلات پر ابھی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فی الحال یہ طے ہے کہ سلمان اس سیزن کی ابتدائی قسط میں اکیلے ہی کرن کے سوالات کا سامنا کریں گے۔ شو کی ٹیم دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے اور باضابطہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔

اس بار ’کافی ود کرن‘ کے فارمیٹ میں بھی کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ شو کی نشریات جیو ہاٹ اسٹار پر ہوں گی، تاہم اسٹریمنگ کی تاریخ ابھی جاری نہیں کی گئی ہے۔ کرن جوہر نے نئے سیزن میں چھوٹے سیگمنٹس اور فارمیٹ میں تبدیلی کے ساتھ نیا انداز پیش کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس بار شو کا دائرہ ہندی فلم انڈسٹری کے ستاروں سے آگے بڑھاتے ہوئے جنوبی ہندوستانی سنیما کے فنکاروں، او ٹی ٹی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل کریئیٹرز تک بھی وسیع کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande