ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کے ٹینکوں اور فلٹرز کی خصوصی صفائی، جانچ مہم شروع
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے مسافروں کو محفوظ اور صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کے ٹینکوں اور فلٹرز کی صفائی اور جراثیم کشی کی خصوصی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت زونل ریلوے پینے کے پانی
ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کے ٹینکوں اور فلٹرز کی خصوصی صفائی، جانچ مہم شروع


نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔

بھارتی ریلوے نے مسافروں کو محفوظ اور صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کے ٹینکوں اور فلٹرز کی صفائی اور جراثیم کشی کی خصوصی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت زونل ریلوے پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق تمام سہولیات کی جامع جانچ کرے گا اور خامیوں کو مقررہ وقت کے اندر دور کیا جائے گا۔

وزارتِ ریلوے نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ریلوے بورڈ نے زونل ریلوے کو پینے کے پانی کے ذرائع، فلٹریشن اور ٹریٹمنٹ پلانٹس، زیرِ زمین اور اوور ہیڈ ٹینکوں، پی وی سی ٹینکوں، واٹر بوتھ، نلوں اور پانی فراہم کرنے والی جگہوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام پینے کے پانی کے ٹینک خالی کرکے ان کی گاد نکالی جائے گی اور اچھی طرح صاف کرنے کے بعد انہیں جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔ ٹینکوں کے ڈھکنوں، وینٹ اور اوور فلو پائپوں کی بھی جانچ کی جائے گی تاکہ پرندوں، جانوروں اور کائی کی وجہ سے پانی آلودہ نہ ہو۔

مہم کے دوران خراب ٹینکوں، پائپ لائنوں اور فلٹرز کی مرمت کی جائے گی یا ضرورت پڑنے پر انہیں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ پینے کے پانی اور غیر پینے کے پانی کی پائپ لائنوں کے درمیان کسی طرح کا غلط کنکشن نہ ہو۔ پائپ لائنوں میں رساو¿ کی جانچ کرکے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے گی۔

ریلوے نے ہینڈ پمپ اور بورویل سے پینے کے پانی کی فراہمی والے مقامات پر بھی خصوصی توجہ دینے کو کہا ہے۔ ایسے ذرائع سے حاصل ہونے والے پانی کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ پینے کے لیے محفوظ ہے۔

ریلوے اسٹیشنوں پر نصب واٹر کولرز اور واٹر پیوریفیکیشن سسٹم کی بھی جامع جانچ کی جائے گی۔ کولرز کے ٹینکوں کی صفائی، پائپوں اور نلوں میں رساو¿ کی مرمت اور پانی لینے والی جگہوں کے آس پاس مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جہاں ضرورت ہوگی، وہاں یو وی اور آر او سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ پرانے یا خراب سسٹم کی سروسنگ، اوورہالنگ اور فلٹر کینڈل سمیت دیگر ضروری آلات کو بروقت تبدیل کیا جائے گا۔

ریلوے بورڈ نے پہلے سے منظور شدہ نئے اوور ہیڈ اور زیرِ زمین ٹینکوں کی تعمیر اور پرانے ٹینکوں کو تبدیل کرنے کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ جہاں نئے کام کی ضرورت ہوگی، وہاں منظوری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ مہم صرف مسافروں کے لیے دستیاب پینے کے پانی کی سہولیات تک محدود نہیں رہے گی۔ ریلوے کالونیوں اور کام کی جگہوں پر پینے کے پانی کے انتظامات میں بھی اسی طرح صفائی، جانچ اور بہتری کے اقدامات کیے جائیں گے۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے پینے کے پانی کے نظام میں باقاعدہ معائنہ، صفائی، دیکھ بھال، پانی کے معیار کی جانچ اور اصلاحی کارروائی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور مسافروں و ریلوے ملازمین کو محفوظ اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande